عصائے موسیٰ کا صیہونیوں پر وار+ ویڈیو
عصائے موسیٰ نامی ایک سائبر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے غاصب صیہونی حکومت کے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر لیا ہے۔ ساتھ ہی اُس نے ثبوت کے طور پر ٹیلیگرام پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عصائے موسیٰ (Moses Staff) نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے آج جمعے کی صبح اعلان کیا ہے کہ اُس نے مقبوضہ فلسطین کی سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کر کے اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں۔
یہ سائبر گروپ پہلے بھی صیہونی مراکز پر کامیاب حملے کر چکا ہے۔ اس گروہ نے عبری اور انگریزی زبان میں ’’ہم تمہاری آنکھوں سے دیکھتے ہیں‘‘ عنوان کے تحت لکھا ہے:
’’ہم برسوں سے تمہارے ہر لمحے اور ہر قدم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ ہماری تم پر نگرانی کا ایک ادنیٰ سی مثال ہے جو تمہارے اندرونی سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر کے انجام دی گئی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم اس طرح تمہیں نشانہ بنائیں گے کہ تم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے!‘‘
اس سے پہلے بھی عصائے موسیٰ سائبر گروپ غاصب صیہونی ٹولے کے سیکڑوں فوجیوں اور صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹز کے بارے میں نجی اور تفصیلی انفارمیشن حاصل کر کے اُسے ٹیلیگرام اور ڈارک نیٹ پر شیئر کر چکا ہے۔
صیہونی حکومت کی داخلی انٹیلی جنس نے سروس حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ صیہونی وزیر جنگ کے مکان میں کام کرنے والے صفائی ملازم نے بنی گانٹز کی کچھ نجی معلومات ہیکرز کو فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے سرکاری و حساس مراکز اور کمپنیوں پر مسلسل سائبر حملے ہوتے رہے ہیں۔
سنہ دوہزار انیس میں بھی خودساختہ صیہونی حکومت کے چینل ۱۲ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ مارچ کے مہینے میں اسرائیل کی خفیہ تنظیم شِن بٹ کے سربراہ نداف آرگمان نے ایک خفیہ میٹنگ کے دوران وزیر جنگ بنی گانٹز کو یہ بتایا تھا کہ اُن کا موبائل فون ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہاتھوں ہیک کر لیا گیا ہے۔
عصائے موسیٰ سائبر گروپ کی جاری کردہ ویڈیو ملاحظہ کیجیئے!
مزید دیکھیئے: