-
السلام علیکم یا انصار دین اللہ ۔ پوسٹر
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۷دین اسلام کی بقا میں کربلا کا کلیدی کردار رہا ہے اور خود کربلا میں نصرت امام حسین علیہ السلام کے لئے حاضر ہونے والے اصحاب حسینی کا کردار ناقابل انکار ہے جن میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ فضائل و کمالات کا ایک پیکر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب زبانِ معصوم مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کرتی تو انکے ساتھ ساتھ فورا اصحاب حسین (ع) کو انصار دین کا خطاب دے کر انہیں بھی یاد کرتی اور سلام کرتی نظر آتی ہے۔
-
سنہ ۶۱ کا روز عاشور آج بھی قیامت خیز ہے۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۸سنہ ۶۱ ہجری میں رونما ہونے والے ہولناک واقعۂ کربلا کے روز عاشور سے اب تک ۱۳۸۲ برس گزر چکے ہیں یعنی قریب چودہ صدیاں، مگر یہ غم حسین ہے جسے ہر چیز کو فرسودہ اور کہنہ کر دینے والا بے رحم زمانہ بھی مغلوب نہ کر سکا اور گویا ہر شیئے پر غالب آنے والا زمانہ غم حسین (ع) کے سامنے خود مغلوب ہو چکا ہے۔ شاید یہی وہ حقیقت ہے جسکی جانب حضرت رسالتمآب (ص) نے بھی اشارہ فرمایا ہے کہ قتل حسین (ع) کو لے کر مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو تا ابد تھنڈی نہیں ہو سکتی۔
-
مباہلہ اور کربلا کی اشتراکیت۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷نبی کریم (ص) کے مباہلے اور حسین شہید (ع) کی کربلا آمد میں ایک قسم کا اشتراک عمل پایا جاتا ہے جس نے حق و حقیقت کے تحفظ اور اسے زندہ و پائندہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ اشتراک عمل کیا ہے، جاننے کے لئے دیکھئے قائد انقلاب اسلامی کی یہ ویڈیو۔
-
در حسین (ع) پر ملتی ہے بھیک لے جاؤ... کربلائے معلی میں 6 محرم کو ہوا معجزہ، نابینا بچے کو ملی آنکھ ...
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۱محرم کے ان ایام میں ، ایک اور بچے کو شفا ملی اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کے قریب واقع ایک موکب میں ، نابینا بچے کو آنکھیں مل گئیں اور اسے سب کچھ دکھائی دینے لگا۔
-
یا حبیبی یا حسین (عربی نوحہ) ۔ ویڈیو
Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴یا حبیبی یا حسین نور عینی یاحسین...، نواسۂ رسول سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے عقیدت رکھنے والوں کی نظروں اور سماعتوں میں عشق و معرفت کا رس گھولنے اور دلوں کو سوئے کربلا لے جانے والی ایک مختصر کلپ۔
-
عراق، امریکی دہشتگرد پھر نشانہ بنے۔ ویڈیو
Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۰صابرین نیوز کے مطابق پی کے روز امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا ایک لاجسٹک کاروان بغداد کے جنوب میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ امریکیوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی امریکی دہشتگردوں (فوجیوں) کے دو کاروانوں پر حملے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
-
لبیک یا حسین کے نعروں کے ساتھ نیویارک میں لہرایا حسینی پرچم+ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷عاشقان امام حسین نے نیویارک میں حسین ڈے منایا۔
-
کابل کے عوام نے طالبان کا عجیب و غریب استقبال کیا+ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۷افغانستان کے دار الحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کے بعد کابل کے عوام نے بہت ہی عجیب و غریب طریقے سے طالبان کا استقبال کیا۔
-
افغانستان میں طالبان کا دبدبہ، عوام میں شدید خوف و ہراس+ ویڈیوز
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ایک طرف طالبان کے سرکردہ رہنما افغان عوام، پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کو اعتماد میں لینے اور افغانستان کے لئے انہیں اک تابناک مستقبل کا خواب دکھانے کے لئے اپنی راگ الاپ رہے ہیں اور دوسری طرف اُن کے نام نہاد مجاہدین بقول اپنے امارت اسلامیہ کے تحقق کے لئے اپنے من چاہے طریقے اپنا رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے جیسے دونوں نے اپنے درمیان کام کی تقسیم کر لی ہو جس کے تحت ایک کو میڈیا کا گوشہ سنبھالنا ہے تو دوسرے کو میدان جنگ۔
-
نائیجیریا، عزاداری سید الشہدا کے نایاب مناظر
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری دنیا کے کسی خاص خطے سے مخصوص نہیں بلکہ یہ دنیا کے چپے چپے پر قابل مشاہدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی ذات والا صفات کسی خاص قوم و مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ یہ عالم انسانیت کا ایک عدیم المثال بیش بہا سرمایہ ہے۔ نائیجیریا میں بھی مظلوم کربلا سے عقیدت رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ہر سال تمام تر خلوص اور جوش و ولولے کے ساتھ اپنے انوکھے اور منفرد انداز میں شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں۔