-
خداوندا! اپنے ولی کے ظہور میں تعجیل فرما!
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۸روز جمعہ کا ذکر:۱۰۰ مرتبہ صلوات بر محمد و آل محمد۔
-
مجرم دو، قماش ایک!۔ کارٹون
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۴مارچ دو ہزار پندرہ سے قبیلۂ آل سعود کی یمن پر جاری وحشیانہ جارحیت کو امریکہ کی پوری حمایت حاصل ہے جس کے نتیجہ میں اب تک ۱۳ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔اسکے علاوہ ان دنوں ہیضے جیسی متعدد جان لیوا بیماریوں کا بھی یمن میں بسیرا ہے۔بعض مبصرین آل سعود اور صیہونیت میں موجود بہت سے مشترکات کی بنا پر آل سعود کو صیہونیت اور اسرائیل کا ’’عربی ورژن‘‘ گردانتے ہیں۔
-
شاگردوں نے استاد کو حضرت معصومہ (س) کے سپرد کیا ۔ تصاویر
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳آج بروز جمعرات فقیہ گرانقدر، استاد اخلاق و عرفان حضرت آیت اللہ حائری شیرازی رحمت اللہ علیہ کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں، علماء، طلبا، فوجی و سول حکام سمیت ہزاروں قمی شہری شریک ہوئے۔ یہ تشییع قم میں واقع مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے روضۂ حضرت معصومہ (س) کی جانب انجام پائی اور آخرکار آپ کو حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ (س) کے جوار میں سپرد لحد کر دیا گیا۔
-
ایران بھر میں قدیم تہوار، شب یلدا کا آغاز
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ایران کے عوام سال کی طویل ترین رات، شب یلدا کا قدیم تہوار منا رہے ہیں۔
-
نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۲رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 25ویں نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر تاکید فرمائی۔
-
آیت اللہ جنکے نشانے پر مادیت تھی! ۔ تصاویر
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۵استاد اخلاق و عرفان، شیراز کے سابق امام جمعہ، ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ حائری شیرازی رحمت اللہ علیہ دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ آپکی شخصیت ایرانی معاشرے بالخصوص جوان طبقے میں کافی مؤثر اور مقبول سمجھی جاتی تھی۔ آپ واقعی معنیٰ میں عالم با عمل تھے جنکی نہایت سادہ زندگی آج کے سماج کے لئے بہترین نمونۂ عمل ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بھی آپ کی رحلت پر پیغام تسلیت دیا ہے۔ آپ نہایت منکسر مزاج شخصیت کے مالک تھے اور گھر کے کاموں میں گھر والوں کا ہاتھ بٹاتے تھے۔
-
اسرائیلی ظلم و جبر کی کوئی حد نہیں! ۔ پوسٹر
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸جمعے کے روز اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے معذور فلسطینی جوان شہید ابراہیم ابو ثریا کی تصویر استعمال کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کی تیار کردہ ایک گرافک ملاحظہ ہو۔یہ جوان شہید جو چند سال قبل اسرائیلیوں کی گولہ باری کے نتیجہ میں اپنی دونوں ٹانگیں گنوا چکا تھا،گزشتہ جمعے کو اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران صیہونی گولی کا نشانہ بنا۔
-
ایرانی ماہرین کی ایم ایس کے علاج میں اہم پیشرفت
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ایک ایرانی بائیولوجسٹ نے ایم ایس بیماری کا مقابلہ کرنے والی جین دریافت کر لی ہے۔
-
بیت المقدس کو فضا سے دیکھئے!- ویڈیو
Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱فضا سے بنائی گئی بیت المقدس کی خوبصورت ویڈیو ملاحظہ کریں!
-
پہلے حرام تھی پر اب حلال ہے! ۔ کارٹون
Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۱سعودی عرب میں خواتین کے لئے موٹر سائیکل آزاد ہوئی۔ سعودی عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین بھی مردوں کی مانند سعودی عرب میں موٹر بائک کا ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کے لئے اقدام کر سکتی ہیں!