-
امریکہ کچھ نہ کر سکا، ایران نے ایک اور غیر قانونی بحری جہاز پکڑ لیا (ویڈیو)
Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۱خلیج فارس میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے جوانوں نے دس لاکھ لیٹر سے زائد غیر قانونی تیل کے حامل بحری جہاز کو دھر دبوچا۔ ایران کا تیل اسمگل کر رہے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر نے جب خود کو سپاہ پاسداران کے حصار میں پایا تو اُس نے علاقے میں موجود امریکیوں سے مدد مانگی جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے خطے میں اڑان بھر کے سپاہ پاسداران کے جوانوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی مگر اس امریکی ڈرامے کا کوئی نتیجہ نہ نکلا اور امریکی فوجی سپاہ پاسداران کے جوانوں کے عزم کے سامنے پسپا ہو گئے۔
-
’’غدیر‘‘، تہران کا ایک جدیدترین اسپتال۔ تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹غدیر اسپتال، ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ہے جو 63 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ 13 منزلہ اسپتال 5 بلاک پر مشتمل ہے جن میں 24 آپریشن تھیئیٹر ہیں۔ اس اسپتال کو مریضوں کے لئے جدید ترین سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔ بیماروں کی سریع منتقلی کے مقصد سے اس اسپتال میں مجموعاً 21 لفٹیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایمرجنسی ہیلی پورٹ کی سہولت بھی فراہم ہے جس کے باعث ہنگامی حالات میں بدحال مریضوں کو کمترین وقت کے اندر اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ (تصاویر: تسنیم نیوز)
-
ہم جنس پرستوں کے خلاف جارجیا کے عوام کا شدید غصہ (ویڈیو)
Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۷جارجیا میں ہم جنس پرست اپنی پریڈ کو اُس وقت ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئے جب اُن کے خلاف جارجیا کے عوام شدید غصے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تفلیس کے باہر ایک مقام پر پرائڈ نام سے یہ پریڈ منعقد ہونا تھی جس کے بعد غضبناک عوام سڑکوں پر نکل کر ریلی کی سکیورٹی پر مامور پولیس والوں سے بھڑک گئے۔ پریڈ کے خلاف سڑکوں پر نکلے مشتعل مظاہرین نے ہم جنس پرستی کے پرچم کی بھی دھجیاں اڑا دیں اور اُسے نذر آتش کر دیا۔ امریکہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
-
زاہدان؛ یوں کام تمام ہوا دہشتگردوں کا (ویڈیو)
Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۴ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں گزشتہ روز 4 دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ انکا مقابلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کے آپریشن میں چاروں دہشتگرد ڈھیر ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
-
نیتن یاہو حکومت کے خلاف لاکھوں صیہونیوں کا مظاہرہ (ویڈیو)
Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۷ناجائز صیہونی ریاست کے مختلف شہروں اور علاقوں میں گزشتہ شب ستائیسویں ہفتے بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا جس میں لاکھوں صیہونیوں نے شرکت کی۔ احتجاج کا مرکز صیہونی دارالحکومت تل ابیب رہا جس میں یورو نیوز کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار صیہونیوں نے شرکت کی۔
-
زاہدان میں ایسے ہوا تھا دہشت گردانہ حملہ+ حالات کنٹرول میں+ ویڈیوز
Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۸آج صبح 7 بجکر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا ۔
-
غدیر کے دن دشمنِ اسلام کیوں مایوس ہوا؟ جانیئے قائد انقلاب اسلامی کی زبانی (ویڈیو)
Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۵قرآن کریم کی رو سے دشمنان اسلام غدیر کے دن اسلام کی طرف سے مایوسی کا شکار ہوئے، ارشاد ہوا ’’الیوم یئس الذین کفروا من دینکم‘‘ (سورۂ مائدہ)۔ اس کی مختصر وضاحت قائد انقلاب اسلامی کی زبانی ملاحظہ فرمائیے۔
-
مظلوم، مظلوم کی حمایت میں اٹھا (ویڈیو)
Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۲گزشتہ کئی برسوں سے عالمی سامراج کے عتاب کا شکار یمنی باشندوں نے دسیوں ہزار کی تعداد میں دارالحکومت صنعا میں صیہونی بھیڑیوں کے نرغے میں گھرے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ یمنی عوام نے مقبوضہ فلسطین کے جنین کیمپ میں حالیہ صیہونی دہشتگردی اور جارحیت کی شدید مذمت کی اور صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرے کے دوران انہوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور اسلامی ممالک سے فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھانے کا مطالبہ دہرایا۔
-
ایرانی پہلوان کا نیا ریکارڈ، گینیز بک میں نام درج (ویڈیو)
Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۲ایران کے ہیوی ویٹ پہلوان سید افشین مبشر نے ایک 95 ٹن وزنی لانگ وہیکل کو تنہا کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہو گیا۔
-
فرانس کی حکومت پرتشدد مظاہروں کو روکنے میں ناکام (ویڈیو+ تصاویر)
Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۹فرانس میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پُرتشدد احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔