Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran

خلیج فارس میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے جوانوں نے دس لاکھ لیٹر سے زائد غیر قانونی تیل کے حامل بحری جہاز کو دھر دبوچا۔ ایران کا تیل اسمگل کر رہے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر نے جب خود کو سپاہ پاسداران کے حصار میں پایا تو اُس نے علاقے میں موجود امریکیوں سے مدد مانگی جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے خطے میں اڑان بھر کے سپاہ پاسداران کے جوانوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی مگر اس امریکی ڈرامے کا کوئی نتیجہ نہ نکلا اور امریکی فوجی سپاہ پاسداران کے جوانوں کے عزم کے سامنے پسپا ہو گئے۔

ٹیگس