• اٹلی کی نائس پولیس کا ایک خاتون کے ساتھ بے رحمانہ سلوک (ویڈیو)

    اٹلی کی نائس پولیس کا ایک خاتون کے ساتھ بے رحمانہ سلوک (ویڈیو)

    May ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۶

    انسانی حقوق بالخصوص حقوق نسواں کے سماع خراش نعرے لگانے والے یورپ کی صورتحال کو بیان کرنے والی ایک اور ویڈیو اس بار اٹلی سے منظر عام پر آئی ہے جس میں دو پولیس اہلکار ایک خاتون کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انسانی حقوق اور حقوق نسواں پر مبنی یورپی ممالک کے دعووں اور نعروں کی حقیقت پر سوال اٹھائے ہیں۔

  • امریکہ سے اتحاد کا مطلب حقارت سہنے کے سوا کچھ نہیں (ویڈیو)

    امریکہ سے اتحاد کا مطلب حقارت سہنے کے سوا کچھ نہیں (ویڈیو)

    May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۸

    گزشتہ دنوں جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں منجملہ امریکی صدر جوبایڈن نے اُس میں شرکت کی۔ اس موقع کی ایک ویڈیو کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے امریکی سکیورٹی اہلکار جاپان کی پولیس کار کی تفتیش کر رہے ہیں۔ جاپان امریکہ کا قریبی اتحادی ملک کے جہاں امریکہ کے بڑی تعداد میں فوجی بھی موجود ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے امریکیوں کی اس حرکت کو جاپانی قوم کی توہین قرار دیا ہے۔

  • مغرور سمندر کا منھ چڑھاتے ایران کے بحری جنگی جہاز (ویڈیو)

    مغرور سمندر کا منھ چڑھاتے ایران کے بحری جنگی جہاز (ویڈیو)

    May ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۱

    ایرانِ اسلامی نے عالم اسلام میں پہلی بار خود اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہازوں کے ذریعے ایک اسٹریٹیجک مشن کے تحت دنیا کے گرد چکر لگایا۔ اس طرح ایران نے عالم اسلام اور ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ انجام دیا۔ اس سفر کے دوران ایران کے بحری جہازوں کو سخت اور دشوار موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر وہ سمندر کےغرور کو چکناچور کرتے ہوئے اسکے سینے پر سوار اپنی منزل کی جانب آگے بڑھتے چلے گئے۔ اس مشن کے تحت ایران کے بحری جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کی سمندری مسافت طے کی۔

  • چین؛ سمندر کی تہوں میں ملا گرانقدر تاریخی سرمایہ (ویڈیو)

    چین؛ سمندر کی تہوں میں ملا گرانقدر تاریخی سرمایہ (ویڈیو)

    May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۲

    غوطہ خوروں نے چین کے جنوبی سمندر میں دو غرق شدہ قدیمی کشتیاں دریافت کی ہیں جن کے اندر بڑی مقدار میں قدیمی اور تاریخی اشیاء بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان کشتیوں کا تعلق ’’منگ‘‘ دور حکومت سے رہا ہے۔ منگ خاندان چین کا ایک شاہی خاندان تھا جس نے چین پر 1368ء سے 1644ء تک حکومت کی۔

  • ترک صدر اردوغان کو اپنے باڈیگارڈ پر بھی اعتماد نہیں (ویڈیو)

    ترک صدر اردوغان کو اپنے باڈیگارڈ پر بھی اعتماد نہیں (ویڈیو)

    May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹

    ان دنوں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ایک ویڈیو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہے جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے انہیں حتیٰ اپنے قریبی باڈیگارڈ مصطفی مراد سومرجان پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ ایک تقریب کے دوران جب انکے باڈیگارڈ نے انہیں پانی کا ایک گلاس دیا تو انہوں نے اُسے پینے سے پرہیز کیا پھر جب وہی گلاس باڈیگارڈ نے انکے بیٹے بلال اردوغان کے ذریعے انہیں دیا تو انہوں نے فوراً اُسے اپنے ہاتھ میں لے کر پانی پی لیا۔

  • صیہونیوں کو پھر یاد آئے گا خیبر+ ویڈیوز

    صیہونیوں کو پھر یاد آئے گا خیبر+ ویڈیوز

    May ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۲

    اسلامی جمہوریہ ایران نے خرمشہر ہی فتح کی مناسبت پر خیبر نامی میزائل کی رونمائی کی۔

  • آب و ہوا کی تبدیلی کے سبب 20 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے

    آب و ہوا کی تبدیلی کے سبب 20 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے

    May ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۴

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آب وہوا میں ہونے والی تبدیلی سے گزشتہ 50 برس میں 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور عالمی معیشت کو 4.3 ٹریلیئن ڈالر کا نقصان ہوا ہے تاہم 90 فیصد اموات غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں ہوئی ہیں اور اس کا معاشی نقصان بھی انہی کے حصے میں آیا ہے۔

  • صدرایران کے دورۂ انڈونیشیا پر ایک طائرانہ نظر (ویڈیوز)

    صدرایران کے دورۂ انڈونیشیا پر ایک طائرانہ نظر (ویڈیوز)

    May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۰

    صدر ایران ان دنوں اپنے تین روزہ دورے پر انڈونیشیا میں ہیں۔ یہ دورہ میزبان ملک کے صدر کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے جس کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے آپی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے اہم معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ ایران خطے کا ایک بااثر اور اہم ملک ہے جب کہ انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک کے بطور پہچانا جاتا ہے۔

  • دسیوں لاکھ بے گناہ امریکی جنگی جنون کی بھینٹ چڑھ گئے (ویڈیو رپورٹ)

    دسیوں لاکھ بے گناہ امریکی جنگی جنون کی بھینٹ چڑھ گئے (ویڈیو رپورٹ)

    May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۸

    جنگی جنون میں مبتلا عالمی سامراج کا سرغنہ امریکہ دنیا میں خود کی بھڑکائی متعدد جنگوں کی آگ میں اب تک دسیوں لاکھ انسانوں کو جھونک چکا ہے۔ اس حوالے سے پیش خدمت ہے سحر اردو ٹی وی کی ایک مختصر رپورٹ۔