May ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran

ایرانِ اسلامی نے عالم اسلام میں پہلی بار خود اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہازوں کے ذریعے ایک اسٹریٹیجک مشن کے تحت دنیا کے گرد چکر لگایا۔ اس طرح ایران نے عالم اسلام اور ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ انجام دیا۔ اس سفر کے دوران ایران کے بحری جہازوں کو سخت اور دشوار موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر وہ سمندر کےغرور کو چکناچور کرتے ہوئے اسکے سینے پر سوار اپنی منزل کی جانب آگے بڑھتے چلے گئے۔ اس مشن کے تحت ایران کے بحری جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کی سمندری مسافت طے کی۔

ٹیگس