-
ٹرمپ کے ’’All is well‘‘ کا مطلب! ۔ تصاویر+ویڈیو
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱سپاہ پاسداران نے اپنے محبوب کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقامی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں امریکی دہشتگردی کے دوسرے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر میزائلوں کی بارش کر ڈالی۔ ایران کے اس حملے کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مگر ایران کا کہنا ہے کہ کم از کم ۸۰ امریکی دہشتگرد ہلاک جبکہ ۲۰۰ کے قریب زخمی ہوئے ہیں جس کے ثبوت و قرائن آہستہ آہستہ منظر عام پر آنے لگے ہیں۔
-
ایران کی انڈر گراؤنڈ میزائل سٹی ۔ ویڈیو
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ایران کی مسلح افواج نے ملک بھر میں کئی عدد انڈر گراؤنڈ میزائل سٹی بنائی ہیں جن میں بڑی تعداد میں جدیدترین اور پیشرفتہ ترین میزائل دشمن کی ہر ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر آن تیار رہتے ہیں۔
-
ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکی دہشتگردی کا عین الأسد اڈہ ۔ تصاویر
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۹یہ تصاویر بخوبی اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں عراق میں امریکی دہشتگردی کا دوسرا سب سے بڑا یہ اڈہ کس قدر سرگرم عمل رہا ہے اور وہاں کس قدر امریکی حکام کا آنا جانا رہتا تھا۔
-
ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں، زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہنے پر تاکید
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹امریکہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ صدارت میں، ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں شدید کردی ہیں- ان پابندیوں کے بے نتیجہ ہونے کے باوجود واشنگٹن بدستور، پابندیوں میں اضافے پر تاکید کر رہا ہے-
-
امریکی فوجی چھاؤنی پر حملہ پہلا مرحلہ ہے، سپاہ پاسداران کا اعلان
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۱سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے عراق میں امریکی فوجی چھاؤنی پر کیے جانے والے سپاہ کے حملے کو شہید جنرل سلیمانی کے انتقام کا پہلا مرحلہ قرار دیا ہے۔
-
ابھی تو ایک طمانچہ تھا! ۔ پوسٹر
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷انتقام کی تو الگ بات ہے،ابھی کل رات اک طمانچہ انہیں رسید کیا گیا ہے۔ مگر اس قسم کے فوجی اقدامات اُس واقعے کے لئے کافی نہیں ہیں۔اس کا مقابلہ کرنے کے لئے جو اہمیت کا حامل ہے وہ یہ کہ امریکہ کی فتنہ انگیز موجودگی اس علاقے میں ختم ہونی چاہئے! (رہبر انقلاب اسلامی/08.01.2020)
-
استقامتی محاذ کا راستہ پوری عظمت کے ساتھ جاری رہے گا، سپاہ قدس کے نئے کمانڈر کا اعلان
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۸سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قا آنی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کا نورانی راستہ پوری عظمت و شوکت کے ساتھ جاری رہے گا -
-
سر پھرے امریکا کے لئے ایرانِ اسلامی کا ٹریلر ۔ ویڈیوز
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۷اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے جوانوں نے اپنے محبوب کمانڈر کے انتقامی سلسلے کا آغاز کر دیا۔ابتدا ہی میں سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ساری دنیا کو اپنے ہتھیاروں سے مرعوب کرنے والے امریکہ کے ایک بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر اپنے بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی اور اس طرح ڈینگے مارنے والے امریکی صدر کی ناک اچھی طرح رگڑ دی گئی۔ہمارے رہنماؤں نے صحیح فرمایا ہے کہ اَلإسلام یَعلُوا وَ لا یُعلَیٰ علیہ؛ یعنی اسلام کو ہمیشہ بالادستی حاصل ہے اور اُس پر کوئی فوقیت اور بالادستی حاصل نہیں کر سکتا۔
-
دشمن کو ابھی ایک طمانچہ رسید کیا گیا ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز قم سے آئے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب فرمایا جسے ملکی ذرائع سے براہ راست نشر کیا گیا ۔
-
ایران کے حملے میں امریکہ کے 80 دہشتگرد فوجی ہلاک، 200 زخمی
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۱شہید قاسم سلیمانی کے انتقام کا زوردار آغاز ہوگیا ہے۔