Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکی مظاہرین کو فوج کی تعیناتی کی دھمکی دی

امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی شہروں میں دوبارہ مظاہرے شروع ہوئے تو وہ ان شہروں میں پھر سے فوجی تعینات کر دیں گے۔

سحرنیوز/دنیا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل" پر ایک پیغام میں کہا ہےکہ وہ شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ کے شہروں سے نیشنل گارڈ کو واپس بلا رہے ہيں، لیکن اگر جرائم میں اضافہ ہوا تو یہ فورسز پھر سے تعینات کردی جائيں گی۔یہ ایسےمیں ہے کہ جب مقامی عہدیداروں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ میں ان فوجیوں کی تعیناتی غیر قانونی اور غیر ضروری تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر وفاقی اختیارات سے تجاوز کرنے اور ان شہروں میں جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔امریکی عدلیہ اور وفاقی ججوں نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے-

 

ٹیگس