غزہ ، جنگ کے آغاز سے اب تک 275 صحافی شہید
غزہ میں گذشتہ سال دوہزارپچیس میں چھپن صحافی شہید ہوئے جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد دوسو پچھتر ہوگئی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین انفارمیشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال دوہزار پچیس میں غزہ کی پٹی میں چھپن فلسطینی صحافی شہید ہوئے اور سات اکتوبر دوہزار تیئیس کو اس خطے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دوسوپچھتر صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تین صحافی لاپتہ بھی ہیں اور ابھی تک ان کی کوئی خبر نہیں ہے جبکہ چار سو بیس صحافی غزہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس دوران غزہ میں پچاس صحافیوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ صیہونی حکومت کے توسط سے یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔غزہ میں فلسطین انفارمیشن سنٹر نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور قتل، گرفتاری، ڈرا دھمکا کر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے حق کی آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے-فلسطینی صحافیوں کی یونین نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اکتوبر دوہزار تیئیس میں شروع ہونے والی غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے دوران صحافیوں کے خاندانوں کے سات سو چھ افراد شہید ہوئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
فلسطینی صحافیوں کی یونین نے مزید کہا کہ ان میں سے دوہزارتیئیس میں چار سو چھتیس ، دوہزار چوبیس میں دو سو تین اور دوہزار پچیس میں سڑسٹھ دیگر شہید ہوئے، جن میں سے زیادہ تر، صحافیوں کے گھروں اور پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں کے علاقوں پر جارح صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس بیان میں صیہونی جرائم سے نمٹنے اور فلسطینی صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے عرب اور بین الاقوامی سطح پر تمام قانونی اور تجارتی فریقوں کی جانب سے آزاد بین الاقوامی تحقیقات اور فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔