-
شام کی سرزمین کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری
May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۲جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ میں، صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں تین شامی فوجی جاں بحق ہوگئے- شامی ذرائع نے ہفتے کو اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے صوبہ قنیطرہ میں شامی فوج پر حملہ کیا ہے-
-
ایران کی حقیقی طاقت
May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آل سعود کو جان لینا چاہئے کہ امریکی ہتھیاروں کے گودام میں تبدیل ہوجانے سے سعودی عرب طاقتور نہیں بن جائے گا۔
-
امریکہ، ایران کو الگ تھلگ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایران کو گوشہ نشیں کرنے کے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں تہران کو گوشہ نشیں کرنے کی توانائی نہیں پائی جاتی-
-
امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا رد عمل
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے اتوار کے دن ایران کی میزائلی صلاحیت سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بیانات پر اپنا رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور دنیا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دفاعی اہداف منجملہ دفاعی میزائلی پروگرام کو جاری رکھنا، اس کی رفتار میں تیزی لانا اور اس میں گہرائی پیدا کرنا ایران کی ترجیحات شامل ہیں۔
-
ریاض کانفرنس میں ٹرمپ کے ایران مخالف مواقف
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بعض اسلامی ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔ ٹرمپ نے، کہ جو خطے کے دورے کے موقع پر اپنے آپ کو امریکی عوام کی دوستی ، امید اور محبت کے پیغام کے حامل قرار دے رہے ہیں، امریکی صدر کی حیثیت سے اسلامی دنیا کے مرکز کے اپنے اولین دورے کی علامتی اہمیت پر تاکید کی ہے۔
-
افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام میں اضافہ
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور افغانستان کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد اشرف غنی کی باہمی ملاقات کے موقع پر امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے گلوبل ریسرچ نے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔
-
ریاض میں امریکہ اور سعودی عرب کے مذاکرات کا محور، ایران کے خلاف الزام تراشی
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۱امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرونی ممالک کے اپنے پہلے دورے کا آغاز ایک ایسے ملک سے کیا ہے جس کے بارے میں خود امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا منبع ہے۔
-
شیخ عیسی قاسم کے خلاف فیصلہ، آل خلیفہ کا خطرناک کھیل
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۰بحرین کی عدالت نے آخر کار اتوار کی صبح بحرین کے مجاہد عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ اسی طرح شیخ عیسی قاسم کو ایک لاکھ دینار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
-
ریاض اجلاس سعودی - صیہونی اور امریکی فتنہ
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۸سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی صدر کی شرکت سے سترہ عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ یہ اجلاس امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے جس کے خاص اہداف و مقاصد ہیں۔
-
افغانستان کی سرزمین میں دہشت گرد گروہوں کی تربیت کے بارے میں پاکستان کا دعوی
May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸پاکستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین میں دہشت گرد گروہوں کے عناصر کو تربیت دے رہا ہے۔