-
تہران کے بعد اب قم المقدس شہدائے استقامت و مجاہدت کا میزبان - ویڈیو
Jan ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵آج دسیوں لاکھ سوگواروں نے تہران کے گوشہ و کنار سے اشک بار آنکھوں کے ساتھ شہدائے استقامت و مجاہدت کے جلوس جنازہ کو الوداع کیا ، اس بے نظیر استقبال کے بعد اب یہ سفر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہ کے حرم مبارک کی جانب رواں دواں ہے،قم کی فضا بھی تہران ، مشہد، اہواز اور کربلائے معلی و نجف اشرف کی فضاؤں کی مانند لبیک یاحسین ، امریکا مردہ باد اور انتقام انتقام اور سخت انتقام کے نعروں سے گونج رہی ہے۔
-
تہران میں شہید قاسم سلیمانی اوران کے ساتھیوں کا والہانہ استقبال- ویڈیو + تصاویر
Jan ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرد مجاہد اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور انکے ساتھیوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی-
-
پاکستانیوں کی زبانی، امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیوں کیا؟ +ویڈیوز
Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی راہ خدا میں جہاد کے لئے دنیا کی قوموں میں مشہور اور معروف ہیں۔ دنیا کا ہر خاص و عام عالم اسلام کے لئے ان کی خدمات کی قدر کرتا ہے۔
-
رہبرانقلاب اسلامی کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جذبہ ایثار و فداکاری اور خلوص کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
دنیا کے حریت پسند سوگ میں غرق + ویڈیوز+ تصاویر
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹دنیا کے حریت پسندوں بالخصوص عالم اسلام جنرل قاسم سلیمانی کے سوگ میں غرق ہے۔
-
امریکی دہشتگردی پر عراقی عوام کی برہمی کا سلسلہ جاری
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴بغداد؛ عراق میں امریکہ دہشتگردی کے مرکز (سفارتخانے) پر عراقی مظاہرین نے جم کر احتجاج کیا اور اسکے کئی حصوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ اسکے ایک دروازے کو نذر آتش بھی کر دیا۔ امریکی سفارتخانے پر دھرنا دینے والے عراقی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل طور پر امریکی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نہ کھدیڑ دیا جائے گا، وہ سفارتخانے کے سامنے سے نہیں ہٹیں گے۔
-
ہزاروں نرسوں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب ۔ تصاویر
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۴رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ثانی زہرا، بنت علی و زہرا (ع) حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور نرس ڈے کے موقع پر ہزاروں نرسوں کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔
-
آگ نے چار ہزار لوگوں کا محاصرہ کیا ۔ تصاویر
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لگی آگ کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں فائر فائیٹرس کی کوششوں کے باوجود آگ کے شعلوں کو مہار کرنے میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔اس وقت تیز ہواؤں کے سبب ساحلی شہر ایسٹ گپس لینڈ تک جا پہونچی ہے اور وہاں رہائش پذٰر چار ہزار باشندے آگ کے حصار میں آگئے ہیں اور ان کے لئے فرار کے تقریبا سبھی راستے بند ہو چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لوگ لائیف جیکٹ لے کر ساحل کا رخ کریں اور وہاں امداد پہونچنے کے منتظر رہیں۔
-
ہندوستان؛ حکومت کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ ۔ تصاویر
Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ہندوستان بھر میں حکومت کے پاس پردہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بلا تفریق مذہب و ملت، مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ مظاہرین پر ہونے والے پولیس کے تشدد میں پچیس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو شدید زخم بھی اٹھانے پڑے ہیں۔ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت، طالبعلم ہو یا کسی اور صنف سے تعلق رکھنے والا شخص، سبھی پولیس کے تشدد، بربریت اور جابرانہ اقدامات کا شکار ہو رہے ہیں۔
-
آیتِ خدا سے لطف اندوز ہوئے لوگ ۔ تصاویر
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۴دوہزار انیس کا آخری سورج گرہن ۲۶ دسمبر کو وقوع پذیر ہوا جو ایران پاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔ اس موقع پر خدا کی اِس عظیم نشانی کے مشاہدے کے لئے بہت سے لوگ صبح سویرے آسمان کے نیچے نکل آئے اور انہوں نے مخصوص عینک لگا کر آیت خدا کے شاندار منظر کا نظارہ کیا اور نماز آیات بھی ادا کی۔