Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستانیوں کی زبانی، امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیوں کیا؟ +ویڈیوز

سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی راہ خدا میں جہاد کے لئے دنیا کی قوموں میں مشہور اور معروف ہیں۔ دنیا کا ہر خاص و عام عالم اسلام کے لئے ان کی خدمات کی قدر کرتا ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد صدیقی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکا کو عالمی دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے داعش کا خاتمہ کر دیا اور اب وہ شام اور ترکی کو قریب کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور ریٹائرڈ جنرل قمر عباس نے امریکی جرائم کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے کے موقع پر کہا کہ دہشت گرد امریکا کسی بھی عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا اور پورے علاقے میں بے جا مداخلت کرتا ہے اور انہوں نے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بزدلانہ طریقے سے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس سمیت ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا۔

وہ فلسطینیوں کے خلاف وحشی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے اور یمن میں سعودی عرب کے جرائم کی حمایت کرتا ہے، کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ہندوستانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ عراق، شام اور لبنان سے داعش کے خاتمے کی وجہ سے انہوں نے تمام عالمی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دو اہم شخصیات کو راستے سے ہٹا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ اسرارعباسی نے اپنی پارٹی کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا پوری دنیا میں جمہوریت اور حقوق بشر کا حامی دکھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ خود ہی انسانی حقوق اورملکوں کے اقتدار اعلی کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور تمام اسلامی ممالک کو امریکا کے اس جرائم کی مذمت کرنی چاہئے۔ 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سندھ برانچ کے سربراہ مولانا باقر زیدی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی اور آیت اللہ سیستانی کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت، علاقے میں نیا موڑ ثابت ہوگی۔ جنرل ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کا راستہ جاری رہے گا۔ امریکا اور اسرائیل کے منصوبے ناکام ہوں گے اور مزاحمت کے منصوبے کے مطابق ایران، عراق، شام اور کشمیر میں مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

ٹیگس