-
ایران میں بغیر بیہوش کئے دماغ کی سرجری ۔ تصاویر
Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۴ایران کے شہر مشہد مقدس کے رضوی اسپتال میں ایک نادر سرجری انجام دی گئی جس میں ایک مریض کے دماغ کا بغیر بے ہوش کئے آپریشن کیا گیا ہے۔خوش قسمتی سے یہ آپریشن کامیاب رہا۔یہ ایران میں ہونے والی اپنی نوعیت کی دوسری سرجری ہے۔
-
دنیا میں آج بھی موجود ہیں اسٹیم کاریں ۔ تصاویر
Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۵برطانیہ میں اسٹیم کاروں کے لئے ایک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے دسیوں کی تعداد میں لوگ بھاپ سے چلنے والی اپنی گاڑیوں کے ہمراہ حاضر ہوئے۔ ماڈرن دور میں پرانے زمانے کی گاڑیاں دیکھ کر حضار نے خاصا لطف اٹھایا۔
-
G7 اجلاس کے خلاف فرانس میں مظاہرے ۔ تصاویر+ویڈیو
Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۰ایک طرف فرانس کے شہر بیارٹز میں G7 کا سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے سربراہان مملکت اکٹھا ہوئے ہیں۔مگر دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں اس اجلاس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
-
یورپ کی سب سے بڑی مسجد چیچنیا میں تعمیر ہوئی۔ ویڈیو+تصاویر
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ مسجد نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام نامی سے منسوب ہے۔
-
بڑی تیزی سے پگھل رہا ہے قدرتی برف کا ذخیرہ ۔ تصاویر
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴گلوبل وارمنگ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ایک عالمی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس مشکل میں دنیا کے بیشتر ممالک گرفتار ہو چکے ہیں۔صنعتی انقلاب نے جہاں بشر کو بے پناہ سہولتیں عطا کیں وہیں دنیا کے ماحولیات کو سخت متاثر کیا ہے۔ اسکے منفی نتائج میں ایک یہ ہے کہ دنیا میں موجود برف کے قدرتی ذخائر بڑی تیزی سے پگھل کر پانی کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔سائنسداں اور ماحولیات کے ماہرین اسے خطرے کی گھنٹی تصور کرتے ہیں کیونکہ قدرتی برف بگھلنے کی رفتار گزشتہ سات ہزار برسوں میں پہلی بار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
-
ایران کے دفاعی شاہکار ۔ تصاویر
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳۳۱ مرداد مابق ۲۲ اگست کو ایران میں یوم دفاعی صنعت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت پر آئیے ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں ایران کی دفاعی صنعت پر۔
-
ایران میں برادران اہلسنت کی کچھ معروف مساجد ۔ تصاویر
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۹۲۲ اگست کو مساجد کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔اسی مناسبت پر آپ کی خدمت میں یہ گیلری پیش کی جا رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں قریب ۷۳ ہزار مساجد موجود ہیں جن میں سے قریب ۱۳ ہزار برادران اہلسنت کے ذریعہ تعمیر ہوئی ہیں۔ایرانی مساجد کا امتیاز یہ ہے کہ وہاں پر تمام مسلمان بلا تفریق مذہب و ملت نماز ادا کرتے ہیں۔البتہ یہ وضاحت ضروری ہے ایران میں مساجد کی تعداد ۷۳ ہزار ضرور ہے، مگر اسکے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں نماز خانے یا بیت الصلاہ بھی موجود ہیں جہاں مومنین فریضۂ نماز ادا کرنے کے لئے جاتے ہیں۔
-
خوف و ہراس کا شکار ہے کشمیر!۔ تصاویر
Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸کشمیر میں حکومت ہند کے سخت اور غیر انسانی رویہ پر مختلف ممالک اور عالمی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
کچھ ایسا منظر تھا غدیر خم کا ۔ تصاویر
Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۳ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں میں عید غدیر کے موقع پر بڑے خوبصورت اور مؤثر انداز میں واقعۂ غدیر کی منظر کشی کی جاتی ہے۔ اس گیلری میں آپ صوبۂ کرمانشاہ میں ہونے والی شانداز منظرکشی کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
-
تہران میں داعشی گاڑیوں کی نمائش ۔ تصاویر
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۶تہران کے دفاع مقدس میوزیم میں عراق میں تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کی تباہ شدہ گاڑیوں کی نمائش لگائی گئی۔