Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • خوف و ہراس کا شکار ہے کشمیر!۔ تصاویر

کشمیر میں حکومت ہند کے سخت اور غیر انسانی رویہ پر مختلف ممالک اور عالمی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل تین سو ستر کو ہندوستان کی گورنمنٹ نے کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد وہاں کے عوام میں خاصی ناراضگی اور غصہ پائی جاتی ہے۔حکومت ہند نے حالات قابو میں رکھنے کے لئے کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی انٹرنیٹ، لینڈ لائن، موبائل سروسز بھی منقطع کر دی گئی ہیں۔اسکے علاوہ ذرائع ابلاغ میں بھی کشمیر کی صورتحال کو پوری طرح  نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کے سبب کشمیری عوام کے لئے بڑے سخت حالات پیدا ہو گئے ہیں اور وہ خوف و ہراس کے عالم اپنے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔بالخصوص مریضوں کو اپنے علاج معالجے کے لئے بڑی دشواریوں کا سامنا ہے۔کرفیو کے نتیجے میں معمولات زندگی کا تو شیرازہ بکھر ہی گیا ہے ساتھ ہی معیشتی مشکلات نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔حکومت ہند کے اس غیر انسانی رویہ پر مختلف عالمی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس