بڑی تیزی سے پگھل رہا ہے قدرتی برف کا ذخیرہ ۔ تصاویر
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
گلوبل وارمنگ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ایک عالمی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس مشکل میں دنیا کے بیشتر ممالک گرفتار ہو چکے ہیں۔صنعتی انقلاب نے جہاں بشر کو بے پناہ سہولتیں عطا کیں وہیں دنیا کے ماحولیات کو سخت متاثر کیا ہے۔ اسکے منفی نتائج میں ایک یہ ہے کہ دنیا میں موجود برف کے قدرتی ذخائر بڑی تیزی سے پگھل کر پانی کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔سائنسداں اور ماحولیات کے ماہرین اسے خطرے کی گھنٹی تصور کرتے ہیں کیونکہ قدرتی برف بگھلنے کی رفتار گزشتہ سات ہزار برسوں میں پہلی بار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔