-
دنیا بھر میں ماہ خدا کی جھلکیاں
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۰ماہ رمضان اپنی تمام تر رحمتوں کے ہمراہ فرزندان اسلام کو اپنی آغوش میں لئے ہوئے ہے۔ فرزندان اسلام بھی ماہ خدا کے احترام میں اپنی توانائی بھر بساط بندگی پھیلا کر خودسازی میں مصروف ہیں۔
-
شیزار میں دوسال بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۱:۰۵تین اپریل 2022 بروز اتوار سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر شیزار میں کورونا وباء کی وجہ سے دو سے بند رہنے کے بعد اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگيا ہے جبکہ گذشتہ دو برسوں میں اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں آن لائن برقرار رہی ہیں۔
-
تہران میں نیچرل ڈے کی رونقیں
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۳۱ایران کے شمسی کلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی تیرہ تاریخ کو ایرانی عوام روز فطرت یا نیچر ڈے مناتے ہیں- تیرہ فروردین کو "سیزدہ بدر" بھی کہا جاتا ہے اور اس مناسبت سے ایرانی عوام زمانہ قدیم سے ہی نئے سال کے آغاز سے بارہ دنوں تک سال کے بارہ مہینوں کی یاد میں باغات اور سبزہ زاروں میں جاتے ہیں تاکہ تعطیلات کا آخری دن سیر و تفریح میں گزاریں۔ نوروز کی تعطیلات کے تیرہویں دن ایرانی عوام کی سیر و تفریح، خیر و نیکی کا ایک عالمی پیغام ہے اور اس دن کے جشن اور رسومات کی جڑیں قدیم تاریخ و ثقافت میں پیوست ہیں۔ ا
-
رویت ہلال ماہ مبارک رمضان
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۱۱ایران کے مقدس شہر قم میں ماہ مبارک رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لئے طلاب اور عام لوگوں کا شوق و ذوق۔
-
ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کرتے بندگانِ خدا۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۸ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے استقبال پیش نظر ایران میں مساجد کو تیار کیا جا رہا ہے جس میں بندگان خدا بڑے زور و شور سے حصہ لیتے ہیں اور اپنے اپنے محلوں کی مساجد کو ماہ خدا کی آمد سے قبل اسکے استقبال کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ اس مہم میں مسجد کے خادموں کے ساتھ ساتھ ائمہ جماعت، چھوٹے، بڑے، بوڑے، جوان، مرد، خواتین سبھی حصہ لیتے ہیں۔
-
اصفہان کے نقش جہاں اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۲عید اور نوروز کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ ساتھ، اصفہان شہر نوروز کے بہت سے مسافروں کی منزل قرار پایا ہے، کورونا وباء کے دوران دو برسوں میں نوروز کے سفر محدود رہنے کے بعد، اس سال مسافروں کی ایک بڑی تعداد نے سفر کے لیے اصفہان شہر کا انتخاب کیا ہے۔
-
تخت جمشید ، نوروز کے مسافروں کی توجہ کا مرکز
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۷تخت جمشید صوبہ فارس کے مرکز میں واقع ہے، مرودشت سے 10 کلومیٹر شمال میں اور شیراز سے 57 کلومیٹر دور ہے۔ تحت جمشید ایران کے سب سے بڑے اور خوبصورت سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے جو ہر سال مسافروں اور سیاحوں کو نوروز کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہے۔
-
قطر کی نمائش میں ایران نے کیا اپنی عسکری و دفاعی توانائیوں کا مظاہرہ
Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۷قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان دنوں بین الاقوامی عسکری و دفاعی نمائش لگی ہوئی ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے بھی عسکری و دفاعی میدان میں حاصل شدہ توانائیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
-
اصفہان میں پولو کے مقابلے
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ایران کے تاریخی اور ثقافتی شہر اصفہان کے امام اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی سرگرمیوں کے لئے پولو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
-
ہمدان میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز اور نوروز کی چھٹیوں کے دوران پورے ایران سے شہر ہمدان میں مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمدان ایران کے ان شہروں میں سے ایک ہے کہ جہاں سیاحوں کی دلچسپی زیادہ نظر آتی ہے حکیم ابو علی سینا اور ایران کے معروف شاعر بابا طاہر عریان کے مقبرے بھی ہمدان شہر میں واقع ہیں۔