-
ایشیا میں ’’گل لالہ‘‘ کا سب سے بڑا باغ۔ تصاویر
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۸ایشیا میں گل لالہ (tulip) کا سب سے بڑا باغ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرینگر علاقے میں واقع ہے جہاں 48 مختلف اقسام کے پانچ لاکھ سے زائد پھول سیاحوں اور عالم فطرت میں دلچسپی رکھنے والوں کی میزبانی کرتے ہیں۔ سالانہ لاکھوں افراد رنگ برنگے پھولوں سے لبریز اس وادی کو دیکھنے کے لئے یہاں آتے ہیں۔
-
نوروز کے ایام میں سیاحتوں کی تاریخی مقامات کی سیر
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۲نقش رستم (Naghsh-e-Rostam) نامی پتھر پر بنا آثار قدیمہ کاعظیم شاہکار ایران کے صوبے فارس کے شہر مارو دشت کے علاقے زنگی آباد میں واقع ہے۔ نوروز کے ایام میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس تاریخی مقام کو دیکھنے جاتی ہے۔ یہ قدیم تاریخی آثار ایلامیان، هخامنشیان و ساسانیان کی یادگاروں پر مشتمل ہے۔ یہ مقام قدیم زمانوں سے لوگوں کی توجہ کا حامل رہا ہے۔
-
اصفہان میں موسم بہار کے جلوے
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی درختوں پر کونپلیں پھوٹنا شروع ہوگئی ہیں اور ایران کے صوبے اصفہان میں موجود باغات خوبصورت نظارہ پیش کررہے ہیں۔
-
نئےسال کےموقع پرروضۂ امام رضا(ع) میں عوام کی عقیدت
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۸نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کے موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس پر زائرین کی بڑی تعداد موجود رہی اور نئے سال کے ابتدائی لمحات زائرین نے روضۂ امام رضا ع میں گزارے اور گریہ و زاری کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔
-
حافظ شیزاری کےمقبرے میں نئےسال 1401 کی تقریب
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹ایران کے صوبہ فارس کی ثقافتی ورثے کے ادارے اور رضاکار فورس بسیج کےاحمد ابن موسی (ع) یونٹ کی جانب سے اتوار کی شام حافظ شیرازی کے مقبرے کے قریب نوروز کے مسافروں اور شیراز کے عوام کی موجودگی میں نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
تہران کے پل فطرت میں نئےسال کے آغازکےموقع پر نورافشانی
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۴دارالحکومت تہران کے پل فطرت میں نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کے موقع پر آتش بازی اور نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
نوروز کی آمد کے موقع پر بازار تجریش میں خریداروں کا رش
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۱تہران میں ہجری شمسی سال 1400 کے آخری دنوں میں نوروز کی آمد کے موقع پر بازاروں میں خریداروں کا بے انتہا ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع علاقے تجریش کے قدیمی بازار میں بھی رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور خریداروں کا رش ہر طرف نظر آرہا ہے۔
-
صوبہ کردستان کے گاؤں پلورہ میں نوروز کا جشن
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳زمین کے گرم ہونے کے ساتھ ہی کردستان کے مختلف علاقوں میں ماہ اسفند کے وسط بہار کی آمد کے جشن کا آغاز ہوجاتا ہے جو ماہ فروردین کے وسط تک جاری رہتا ہے۔ جشن نوروز کی تقاریب میں لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حاضرین سے داد وصول کرتے ہیں۔ ایران کے صوبے کردستان کے شہر مریوان کی تحصیل سرشیو کے گاؤں پلورہ میں جشن نوروز کی تقاریب میں گرد ونواح کے باشندے بھی شرکت کرتے ہیں۔
-
نیمہ شعبان کا جشن، مسجد جمکران مہدوی پروانوں سے لبریز۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۶اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ شب نیمۂ شعبان اور فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جشنِ ولادت، بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں مہدوی پروانوں کا بڑا اجتماع ہوا۔ شب نیمۂ شعبان روایات کی بنیاد پر شبہائے قدر کے بعد بافضیلت ترین شب شمار ہوتی ہے اور اسی شب میں فرزند رسول، عالم بشریت کے نجات دہندہ، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت بھی واقع ہوئی۔
-
میلاد اسکوائر میں جشن نیمۂ شعبان کے موقع پر نورافشانی
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل للہ تعالی فرج الشریف کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر تہران کے میلاد اسکوائر میں نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔