-
ایران-عراق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ، کھیل اور خوشیاں تصاویر کی زبانی
Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۷ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جمعرات کی شب تہران کے آزادی اسٹیڈیئم میں کھیلے گئے ایک حساس میچ میں اپنے پڑوسی ملک عراق کی فٹبال ٹیم کو ایک گول سے شکست دے کر قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ میں شاندار جیت کے بعد پورے ایران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بڑے پرجوش انداز میں جشن منایا۔
-
تہران میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی نمائش کا افتتاح
Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰تہران کے میئر علیرضا زاکانی کی موجودگی میں آج 26 جنوری کو آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی نمائش کا افتتاح ہوا۔
-
امریکہ، فلسطینی حامیوں کا صیہونی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ۔ تصاویر
Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۱امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع خود ساختہ صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مقبوضہ فلسطین میں صیہونی جرائم بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے فلسطینی شہریوں کو جبری طور پر نکال باہر کئے جانے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
-
ایرانی ایجینئروں کا ایک کارنامہ ایئربس طیارے کی مکمل اوورہالنگ
Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۸ایرانی ایجینئروں کے ہاتھوں ایئربس 330 -A طیارے کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلی مرتبہ اوور ہالنگ انجام دی گئی۔ اس سے ایرانی ایجینئروں کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ اوور ہالنگ کے بعد پیر 24 جنوری 2022 کو تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ میں ایئربس طیارے کی آزمائیشی پرواز انجام دی گئی، مکمل آزمائیشی عمل کے بعد آئندہ ہفتے سے اس ایئربس طیارے کو ایران ایئر کی آپریشن پروازوں کا حصہ بنالیا جائے گا۔
-
جبری ویکسینیشن کے خلاف امریکہ میں مظاہرہ + تصاویر
Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جبری ویکسینیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں کورونا کے جبری ویکسینیشن کی مخالفت اور اسکے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا ٹیکہ کاری کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین انسانی صحت کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور آئندہ برسوں میں یہ بھی انسانوں کی زندگی کو خطرات اور مختلف جسمانی امراض سے روبرو کر دیں گے۔
-
مظلوم کو مظلوم کا سہارا، یمنی عوام تنہا نہیں!
Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۵یمن پر جاری سعودی عرب اور اسکے مغربی، عرب اور غیر عرب اتحادیوں کے بہیمانہ حملوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ قابل توجہ بات یہ کہ یمن کے معاملے میں مغربی و عرب سامراج کے شکار دیگر عرب ممالک کے عوام بھی میدان آ گئے ہیں اور خود مظلوم ہوتے ہوئے بھی اپنے یمنی مظلوم بھائی بہنوں سے غافل نہیں ہوئے اور یہ ثابت کر دیا کہ مظلوم اور ستمدیدہ کو ایک مظلوم اور ستمدیدہ کے درد کا بہتر احساس ہوتا ہے۔ یمنی عوام کی حمایت میں اور سعوی مظالم کی مذمت میں فلسطین اور بحرین کے عوام نے مظاہرے کئے۔
-
مداحوں اور ذاکرین اہلبیت (ع) سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات+ تصاویر
Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۷جگر گوشہ رسول (ص) اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض مداحوں اور ذاکرین اہلبیت (ع) نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
-
برطانیہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے۔ تصاویر
Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۱برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع خود ساختہ صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے جبری طور پر فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
-
ایران، روس اور چین کی بحری فوجی مشقیں
Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۶میرین سیکورٹی بیلٹ دو ہزار بائیس" کے نام سے انجام پانے والی مشقوں میں ایران روس اور چین کے بحری دستوں نے حصہ لیا اور تجارتی جہازوں کو قزاقوں سے چھڑانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دیں۔ ایران چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے بحر ہند کے شمالی علاقے میں شروع ہوئی ہیں جن میں ایرانی فوج کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ یونٹ بھی شامل ہے۔
-
پلاسکوسانحے میں فائربریگیڈ کے شہید کارکنوں کو خراج تحسینا
Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۲بدھ 19 جنوری 2022 کو تہران کے پلاسکو مارکیٹ کی عمارت کے سانحے کی برسی کے موقع پر فائربریگیڈ کے عملے کے شہید ہونے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔