Nov ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • مغرب اور خاص طور پر، امریکہ تسلط پسندی کے راستے سے امن کی تلاش میں: ڈاکٹر علی لاریجانی

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں "ہم اور مغرب، آيۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے افکار و نظریات میں" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ مغرب اور خاص طور پر، امریکہ تسلط پسندی کے راستے سے امن کی تلاش میں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی لاریجانی نے آج پیر کو تہران میں "ہم اور مغرب، آيۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے افکار و نظریات میں" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ ایک وقت تھا جب مغرب، سائنس اور فکری آزادی پر انحصار کرنے کا دعویدار تھا لیکن نتیجہ دو عالمی جنگوں کی صورت میں نکلا اور آج بھی مغرب نے اپنا راستہ مزید واضح کر دیا ہے اور عالمی تعلقات کو طاقت سے جوڑ دیا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے تاکید کی کہ اگرچہ مغرب نے ایران پر مسلط کردہ جنگ، ایٹمی مسئلے اور انسانی حقوق کے تعلق سے پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اسلامی انقلاب، ایک آزاد اور حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کے ساتھ قومی مفادات کے دائرے میں مغرب کے ساتھ اپنے تعامل کو منظم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ ہی تسلط پسند ہے اور نہ ہی اپنی قومی خود مختاری کے ساتھ کسی طرح کا معاملہ کرے گا، اگر چہ نوبت بھرپور مقابلہ آرائی کی ہی کیوں نہ آجائے، مغرب کی وحشی گری کے مقابلے میں ڈٹا رہے گا۔

ڈاکٹر لاریجانی نے مزید کہا کہ اس میں تبدیلی کی کنجی بھی مغرب کے ہاتھ میں ہے اگر وہ تسلط پسندی سے دستبردار ہوجائے تو حالات بدل سکتے ہيں ورنہ امریکہ کی دھمکیاں ہرگز ایرانی قوم کے عزائم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

 

ٹیگس