-
قم کے عوام سے رہبرانقلاب اسلامی کا آن لائن خطاب
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ایران کے مقدس شہر قم کے 19 دی 1356 ہجری شمسی کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کے عوام سے براہ راست ٹی وی کے ذریعے خطاب فرمایا۔
-
شہدا کی یادگاریں، قاسم کے جانشیں قاآنی کی آغوش میں۔ تصاویر
Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۲سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی شہدا کے بچوں کے ساتھ انسیت و الفت شہدا کے یتیم بچوں کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کی پدرانہ شفقتوں کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
-
خلا سے زمین کے خوبصورت نظارے۔ تصاویر
Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۶بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے خلا سے زمین کے خوبصورت نظاروں کی تصاویر شائع کی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان واقعی حیرت میں پڑ جاتا ہے اور بے ساختہ زبان پر یہ فقرا آتا ہے کہ ’’سبحان تیری قدرت‘‘!
-
شہدا کی خوشبو سے معطر ہوا سارا ایران۔ تصاویر
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۶گزشتہ روز صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے یوم شہادت پر، ایران کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت تہران میں مغربی ممالک کے حمایت یافت صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی جان کا ںذرانہ پیش کرنے والے ۲۵۰ شہدا کی تشییع و تدفین عمل میں لائی گئی۔ ۱۵۰ شہدا کو تہران جبکہ ۱۰۰ شہیدوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دفن کیا گیا۔ اس تشییع میں صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
-
مشہد میں بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۲حرم کا دفاع کرنے والے مہاجرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابومہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے مناسبت سے معقد ہوئی ۔ مشہد مقدس میں منعقدہ اس کانفرنس میں سپاہ قدس کے کمانڈر اور یمن ، لبنان، عراق ، افغانستان اور پاکستان کے دسیوں مجاہدین اور حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
-
صدیقۂ طاہرہ (ع) کی شہادت پر عراقی زائرین کی مشہد کی جانب مشی
Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ان دنوں بنت رسول، ام ابیہا (ع) کی شہادت کی مناسبت پر ایران میں موجود سیکڑوں عراقی زائرین کرام قدم گاہ کہلانے والے خراسانِ رضوی صوبے کے قریے سے مشہد مقدس کی جانب پاپیادہ سفر طے کرنے (مشی) میں مصروف ہیں جو آج بی بی دوعالم حضرت صدیقۂ طاہرہ علیہا سلام کے یوم شہادت کے موقع پر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضر ہو کر انہیں انکی جدۂ ماجدہ کا پرسہ دیں گے۔
-
حضرت صدیقہ کبریٰ (ع) کے سوگ میں قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے مجالس عزا کا اہتمام
Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدیقہ کبریٰ، بنت نبی، حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جس میں کورونا پابندیوں کے پیش نظر قائد انقلاب اسلامی تنہا حاضر مجلس ہوتے ہیں اور یہ پروگرام ایرانی ذرائع ابلاغ پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
-
کسی بھوکے کی نظر ان تصویروں پر پڑے، اللہ نہ کرے!
Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱اسپین میں منایا جانے والا ایک فیسٹیول جس سے انکی افسوسناک حد تک شکم سیری کا پتہ چلتا ہے۔
-
عراقی کردستان میں شہید جنرل سلیمانی کو خراج عقید+ تصاویر
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳عراقی کردستان کے اربیل شہر میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
-
عراق قاسم و ابو مہدی کی یاد میں سوگوار۔ تصاویر
Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۷عراق، دارالحکومت بغداد کے قریب سرداران محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر دسیوں ہزار عراقی شہریوں نے اکٹھا ہو کر شہدا کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر عراق کی استقامتی تنظیموں کے سربراہان، کمانڈران اور شہدا کے اہل خانہ کے علاوہ غیر مسلم اقوام کے نمائندے بھی موجود تھے۔