عراقی کردستان میں شہید جنرل سلیمانی کو خراج عقید+ تصاویر
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
عراقی کردستان کے اربیل شہر میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد ہمیشہ کردستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور وہاں کے لوگ ان کو ہیرو کے طور پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے علاقائی قوموں کے درمیان امن و صلح کے لئے جہاد کیا۔
اربیل کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار اور اس خونخوار دہشت گرد گروہ کو تباہ کرنا بہت بڑا کام تھا اور یہ چیز کردوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔
داعش سے جنگ کے وقت جنرل سلیمانی جلولا، داغوک اور طوز خرماتو جیسے کردستان کے ہر محاذ پر موجود رہے اور یہی سبب ہے کہ آج کردستان کے عوام ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔