-
رہبرانقلاب اسلامی کا ارکان پارلیمنٹ سے ویڈیو لینک خطاب(تصاویر)
May ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۳رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعرات کو گیارہویں دور کے پارلیمانی نمائندوں سے ویڈیو لینگ خطاب کیا۔
-
فلسطینی بچوں سے اظہاریکجہتی
May ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴تہران کے فلسطین اسکوائر میں فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ، اجتماع کا انعقاد ہوا ، جس میں تہران کے بچوں اور نوجوانوں نے فلسطینی پرچم کو ہاتھوں میں لیکر فلسطین اور فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیا ، بچوں نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے کہ جس پر لکھا تھا کہ ہم آپ کی یاد میں ہیں ، ہم آپ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
-
محاذ جنگ کی یادگار تصاویر
May ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۵مسلط کردہ جنگ کے محاذوں پر مجاہدین اسلام کی یادگار تصاویریں، ان دلیر و بہادر جوانوں کی ایثار و قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ان دلیر و غیور بہادروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ملک عزیز ایران کا دفاع کیا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائیں، یہ تصاویر مقدس دفاع کے شہداء کی البنم میں محفوظ ہیں اور اس سال تین خرداد خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر شائع ہوئی ہیں۔
-
قم میں غزہ کی جنگ میں استقامتی محاذ کی پر وقار کامیابی کا جشن
May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ایران کے مقدس شہر قم میں فلسطین کے غیور مجاہدین کی غزہ کی جنگ میں عظیم الشان کامیابی کا جشن منایا گيا، اس تقریب سے سپاہ علی ابن ابیطالب علیہم السلام کے کمانڈر جنرل شاہ چراغی نے خطاب کیا، یہ تقریب کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ قم کے حضرت روح اللہ رح اسکوائر میں منعقد ہوئی ۔
-
تہران میں شام کے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا انعقاد
May ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۱شام کے صدارتی انتخابات کے لئے ، ملک سے باہر شامی باشندے آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پولنگ کا یہ عمل اکثر ملکوں میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جارہی رہے گا۔ تہران میں بھی جمعرات صبح نو بجے شروع ہونے والی پولنگ میں ایران میں مقیم شامی باشندے اپنے ملک کے سفارت خانے میں صدارتی انتخابات کے لئےحق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
-
تہران کے امام حسین(ع) اسکوائر پر فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع
May ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۹ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع امام حسین اسکوائر پرفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ "ایران میں امام حسین اسکوائر، ایران کے مرکز سے میں آپ فلسطینی عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں کے ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آج ہم سب فلسطینی ہیں اور ہمارے ہاتھ آپ کی فتح کے لئے آسمان کی طرف بلند ہیں" ۔
-
فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں زنجان میں عوامی اجتماع
May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ایران کے شہر زنجان کے عوام اور علماء و مدارس کے طلبہ نے آج 19 مئی 2021 بروز بدھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف زنجان کی جامع مسجد کے صحن میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں صہیونی کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
-
حوزۂ علمیہ قم صیہونی دہشتگردی کے خلاف سراپا احتجاج۔ تصاویر
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۴ایران کے مقدس اور علمی شہر قم کے حوزۂ علمیہ کے طلاب نے فلسطین میں جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی جارحیت کو فوری طور پر لگام دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ جہاں ان دنوں دنیا کے دسیوں ممالک میں صیہونی دہشتگردی کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں وہیں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں بھی عوام فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی خباثتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
-
اٹلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲اٹلی کے دارالحکومت روم شہر میں ہفتہ کی شام فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیتوں اور غزہ پر وحشیانہ حملوں کے خلاف وسیع پیمانے پر ریلی نکالی گئی۔ اس کے علاوہ اس ملک کے دیگر شہروں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
-
آذربائیجانی طلبہ کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۳ایران میں مقیم آذربائیجان کے طلبہ نے اتوار 16 مئی کو تہران کی خیابان فلسطین پر واقع فلسطینی سفارت خانہ کے سامنے جامع ہوکر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی غوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم اور صہیونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔