-
صہیونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی عوام کا احتجاج
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۲فلسطین کے تمام شہروں منجملہ نابلس، بیت لحم ، غرب اردن میں الخلیل میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور تشدد کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج جاری ہیں جبکہ غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-
عیدالفطر کی نماز کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۹ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الفطر کے بعد یونیورسٹی طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے تہران یونیورسٹی سے فلسطین اسکوائر تک مارچ کیا ، ریلی کے اختتام پر تہران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے خطاب کیا۔
-
فلسطینی نماز عید کے لئے مسجد الاقصیٰ میں اُمڈ پڑے۔ ویڈیو+تصاویر
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۵ماہ مبارک رمضان کے رخصت ہونے کے بعد عید بندگی عید الفطر کی آمد پر قریب ایک لاکھ فلسطینی باشندے مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اکٹھا ہوئے اور نماز عید ادا کی۔ ان دنوں مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں اور علاقوں منجملہ بیت المقدس اور بالخصوص مسجد الاقصیٰ کو غاصب صیہونیوں کی شدید اور بہیمانہ جارحیتوں کا سامنا ہے۔
-
امریکی شہروں اور لندن میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیئے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔
-
غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کی اندھا دھند بمباری۔ ویڈیو+تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۶گزشتہ شب روز کے دوران فلسطینی جوانوں کی جوابی کاروائی سے بھوکلائے صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پر اندھا دھند اور تابڑتوڑ بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں عمارتیں اور مکانات منہدم اور سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک شہید یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم قرائن و بڑے جانی نقصان کی خبر دے رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود فرزندان فلسطین کی قبلۂ اول کے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف بے مثال مقابلہ آرائی جاری ہے۔
-
غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، کئی کمسن شہید
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۲گزشتہ شب صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ۲۴ فلسطین شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ۹ کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۰ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ، کاغذات نامزدگی 11 مئی سے جمع کرائے جاسکتے ہیں اور یہ سلسلہ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔
-
شیراز کے سینٹرل جیل میں محفل قرآن خوانی
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۰شیراز کے سینٹرل جیل میں ماہ مبارک رمضان میں روزانہ قبل از مغربین محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گيا جس میں قصیدہ خوانی بھی منعقدہ ہوتی ہے ، جیل میں قید افراد کررونا ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔
-
مشہد کی لڑکیوں کا کابل کے دہشت گردانہ واقع کے خلاف مظاہرہ
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم لڑکیوں کے سید الشہداء اسکول کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مشہدی لڑکیوں نے اس شہر میں افغانستان کے قونصلیت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے کے لئے اظہار یکجہتی کیا۔
-
ایران کے دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر القدس ریلی
May ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۱ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر پر کورونا کے طبی پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں نے خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلی نکالی اور اجتماع کیا دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا پروٹوکول کی پاسداری کے ساتھ عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں