-
انتالیسواں فجر فلم فیسٹول
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۴انتالیسویں فجر فلم فیسٹول کے پانچویں دن ہدایتکار سید روح اللہ حجازی کی فلم " روشن " اور اسی طرح ہدایتکار حمید رضا آذرنگ کی فلم " روزی روزگاری آبادان " تہران کے میلاد ٹاور ہال میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ہیں۔
-
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی
Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۶روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین ’اسپوٹنک وی‘ کی پہلی کھیپ جمعرات کو ایران پہنچ گئی ہے۔
-
جدید ترین خلائی راکٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ
Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۳راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔
-
جنرل سلیمانی عالمی ایثار ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب
Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰جنرل سلیمانی عالمی ایثار ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب منگل کی شام اسلامی انقلاب کے فن و ہنر کے شعبے سے وابستہ حکام اورشہداء کے اہل خانہ کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی
-
رہبرانقلاب کا بانی انقلاب کے مزار اور گلزار شہدا پر اظہارعقیدت !
Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴اسلامی انقلاب کی فتح کی بیالیسویں سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی کے مزار پر اور گلزار شہدا (شہدوں کے قبرستان) پہنچے۔
-
گنجنامہ آبشار میں جمی برف پر چڑھنے کے مقابلے
Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲ہمدان میں شدید سردی کے موسم میں ہر سال گنجنامہ آبشار پر جمی برف پر چڑھنے کے لئے ورزش دوست افراد جمع ہوجاتے ہیں اور مختلف شہروں سے آنے والے یہ افراد جمی برف پر چڑھتے ہیں یہ کھیل کئی سالوں سے رائج ہوگیا ہے اور مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ ورزش دوست افراد ان سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور فطرت کی رعنائیوں سے استفادہ کرتے ہیں۔
-
معذور و جانبازافراد کے الپائن اسکینگ کے عالمی مقابلے
Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰معذور اور جانباز افراد کے الپائن اسکینگ کے عالمی مقابلے تہران کے مضافات میں (دیزین) Dizin Ski Resort میں منعقد ہوئے اور کامیاب کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی ختم ہوگئے۔
-
مقبوضہ بیت المقدس میں نتنیاہو کے خلاف پر تشدد مظاہرے
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۰غاصب صیہونی ٹولے کے بدعنوان وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ ۳۱ ہفتوں سے مقبوضہ فلسطین بالخصوص صیہونی دہشتگردی کے اصل مرکز تل ابیب میں مظاہرے ہو رہے ہیں، جن میں معاشی بدحالی کے شکار صیہونی مظاہرین نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں اور کورونا کو مہار کرنے میں انکی ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والا مظاہرہ بلوے کی شکل اختیار کر گیا اور مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے پر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔
-
ہندوستانی کسانوں نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۵۲۶ جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ کی خاص تقریبات کا اہتمام کیا گیا وہیں نئی دہلی کے اطراف میں دو ماہ سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اپنے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نئی دہلی کی سڑکوں پر ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور حکومت کو واضح پیغام دیا کہ وہ زرعی قوانین کی واپسی پر مبنی اپنے مطالبات سے کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسانوں کے ساتھ پولیس کی شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔
-
حکیم ابوالقاسم فردوسی کا مقبرہ
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴حکیم ابوالقاسم فردوسی دسویں صدی عیسوی (چوتھی صدی ھجری) کے نامور اور معروف فارسی شاعر جو 940ء (329 ھ) میں ایران کے علاقے خراسان کے ایک شہر طوس کے نزدیک ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور 1020ء (410ھ) کو اسی سال کی عمر میں وہیں فوت ہوئے۔ بعض روایات میں آپ کا سالِ وفات 1025ء (416ھ) اور عمر پچاسی سال بھی ملتی ہے۔ آپ کا شاہکار شاہنامہ ہے جس کی وجہ سے آپ نے دنیائے شاعری میں لازوال مقام حاصل کیا۔