ہندوستانی کسانوں نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
۲۶ جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ کی خاص تقریبات کا اہتمام کیا گیا وہیں نئی دہلی کے اطراف میں دو ماہ سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اپنے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نئی دہلی کی سڑکوں پر ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور حکومت کو واضح پیغام دیا کہ وہ زرعی قوانین کی واپسی پر مبنی اپنے مطالبات سے کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسانوں کے ساتھ پولیس کی شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔