Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • حکیم ابوالقاسم فردوسی کا مقبرہ

حکیم ابوالقاسم فردوسی دسویں صدی عیسوی (چوتھی صدی ھجری) کے نامور اور معروف فارسی شاعر جو 940ء (329 ھ) میں ایران کے علاقے خراسان کے ایک شہر طوس کے نزدیک ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور 1020ء (410ھ) کو اسی سال کی عمر میں وہیں فوت ہوئے۔ بعض روایات میں آپ کا سالِ وفات 1025ء (416ھ) اور عمر پچاسی سال بھی ملتی ہے۔ آپ کا شاہکار شاہنامہ ہے جس کی وجہ سے آپ نے دنیائے شاعری میں لازوال مقام حاصل کیا۔

شاہنامہ تقریباً 60000 سے زائد اشعار پر مشتمل ہے جس میں ایرانی داستانیں اور ایرانی سلطنتیں جیسا کہ پیشدادیان، کیانیان، اشکانیان اور ساسانیان کی تاریخ بیان کی گئی ہے.فردسی کا مزار فارسی ادب اور ثقافت پر دلچسبی رکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جو پاژ نامی گاؤں کے 28 کیلومیٹر کے قریب میں واقع ہے اور 1 آپریل 1964 عالمی فہرست میں شامل کردیا گیا.فردوسی کا مزار گزشتہ ہزار سالوں سے اب تک بار بار قدرتی آفات اور تاریخی واقعات کا شکار ہوگیا مگر از سرنو تعمیر کیا گیا ہے.1933 میں فردوسی کا نیا مزار کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جس کا رقبہ 30 ہزار میٹرکیوبک ہے.نامور ایرانی شاعر کے مزار کے قریب ایک میوزیم اور لائبریری موجود ہیں.

ٹیگس