Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب کا بانی انقلاب کے مزار اور گلزار شہدا پر اظہارعقیدت !

اسلامی انقلاب کی فتح کی بیالیسویں سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی کے مزار پر اور گلزار شہدا (شہدوں کے قبرستان) پہنچے۔

اسلامی انقلاب کی پرشکوہ فتح کی بیالیسویں سالگرہ پر آیت اللہ خامنہ ای آج اتوار کی صبح اسلامی انقلاب کے عظیم معمار امام خمینی کے مزار پر پہنچے۔ آپ نے نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور ملت ایران کے عظیم الشان امام کو یاد کیا۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی شہدائے عالی مقام بہشتی، رجائی، باہنر اور 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں کی قبور پر جاکر اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی اس کے بعد شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا میں تشریف لے گئے اور اسلام و ایران کے ان پاسبانوں کی ارواح طیبہ پر درود و سلام بھیجا۔

ٹیگس