• سلطان طفل کش ! ۔ کارٹون

    سلطان طفل کش ! ۔ کارٹون

    Jan ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۰

    ایک رپورٹ کے مطابق غاصبِ حجاز، قبیلۂ آل سعود کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجہ میں اب تک ۸۵ ہزار یمنی بچے مارے جا چکے ہیں اور اب بھی لاکھوں بچوں کو بیماریوں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ قابل توجہ بات یہ کہ ان بچوں کی موت ایسی وجوہات کے سبب ہوئی جنکی روک تھام ممکن تھی،مگر مسلط شدہ سعودی جنگ کے نتیجے میں یہ کام ممکن نہ ہو سکا!

  • تیل کی خاطر صلح کا قتل ! ۔ کارٹون

    تیل کی خاطر صلح کا قتل ! ۔ کارٹون

    Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۷

    مشرق وسطیٰ میں سامراجی قوتوں بالخصوص امریکہ کی تمام تر جنگ پسندانہ پالیسیاں اور کاروائیاں اسکے قدرتی ذخائر کو ہڑپنے کی خاطر ہوا کرتی ہیں اور تیل کی پیاسی یہ قوتیں خطے میں موجود اپنے من پسند ذخائر کو ہر قیمت پر حاصل کرنے کے اصول پر کاربند ہیں، اب اگر اس کے لئے کسی ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ اور وہاں کے عوام کا قتل عام کر کے اسے گھنڈرات میں بدلنا پڑ جائے تو یہ کام بھی پورے ذوق و شوق کے ساتھ کر ڈالتے ہیں۔

  • اکھاڑا ۔ کارٹون

    اکھاڑا ۔ کارٹون

    Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۷

    افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عالم اسلام بالخصوص عالم عرب بجائے اس کے امت اسلامیہ کے واحد اور شیطانی دشمن صیہونی ٹولے کے خلاف متحد ہو کر اس سے بر سر پیکار ہو، اقتدار کی ہوس نے اسے اپنا اسیر بنا کر آپس میں ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا ہے۔نتیجہ یہ ہوا ہے جسکی نشاندہی یہ خاکہ کر رہا ہے!

  • امریکی چہیتے نے پھر روندا معاہدہ! ۔ کارٹون

    امریکی چہیتے نے پھر روندا معاہدہ! ۔ کارٹون

    Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۷

    امریکا کا چہیتا قبیلۂ آل سعود اپنے جنگ پسند اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن کے شہر الحدیدہ میں فائر بندی کے تعلق سے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی پر اترا ہوا ہے اور اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ مسلسل بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • اوباما: ٹرمپ ایک غصہ ور نسل پرست ۔ کارٹون

    اوباما: ٹرمپ ایک غصہ ور نسل پرست ۔ کارٹون

    Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۱

    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے حالیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غصہ ور نسل پرست بتایا!

  • میکرون نے سکھایا ڈیموکریسی کا سبق! ۔ کارٹون

    میکرون نے سکھایا ڈیموکریسی کا سبق! ۔ کارٹون

    Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۴

    فرانس: گزشتہ چند ہفتوں سے فرانسیسی حکومت کے خلاف جاری پر تشدد مظاہروں میں حتیٰ طلباء کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی اور فرانسیسی سیکورٹی فورسز نے انکے مظاہرے کو بھی تمام تر شدت کے ساتھ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

  • یمن میں علامت موت ہے آل سعود! ۔ کارٹون

    یمن میں علامت موت ہے آل سعود! ۔ کارٹون

    Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹

    ’’قبیلۂ آل سعود‘‘ اس وقت یمن میں علامت موت بن چکا ہے اور صرف یمن ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے تمام آزاد ضمیر اور حریت پسند افراد اسے ’’انسان کُش عفریت‘‘ کے مترادف سمجھتے ہیں۔

  • اسرائیل کی طاقت! ۔ کارٹون

    اسرائیل کی طاقت! ۔ کارٹون

    Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۸

    ایک زمانہ تھا جب اسرائیل حزب اللہ سے ٹکر لینے کے بعد ۳۳ دن تک جنگ کرتا رہا اور پھر اسکے بعد پشیمان ہوا اور رسواکن شکست کھا کر جنگ بندی کا اعلان کیا، پھر اسکے بعد غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہوئی جنگ میں ۲۲ دن کے اندر اندر رسوا ہو کر جنگ بندی پر تیار ہو گیا، پھر کچھ عرصے کے بعد صیہونی دہشتگرد ٹولے کو فلسطینی مزاحمت کے سامنے آٹھ دن کے اندر اور اب سے دو ہفتے قبل صرف دو دن کے اندر اسے شکست کا منھ دیکھنا پڑا! نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ کون کمزور ہوا اور کون طاقتور!!!

  • دودھیا سعودی گائے اور ٹرمپ! ۔ کارٹون

    دودھیا سعودی گائے اور ٹرمپ! ۔ کارٹون

    Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۷

    رہبر انقلاب اسلامی:احمق یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دشمنان اسلام کو پیسہ دے کر اور ان سے مدد مانگ کر ان کی محبت و قربت کو حاصل کر سکتے ہیں،جبکہ ایسی کوئی محبت و قربت ان کے دلوں میں ہے ہی نہیں!خود دشمنوں نے یہ بات کہی ہے کہ یہ لوگ (سعودی حکام) دودھ دینے والی گائے ہیں،جب تک وہ دودھ (تیل اور پیٹرو ڈالر) دے سکے گی، اسے دوہیں گے اور جب دودھ ختم ہو جائے گا تو اسی کو ذبح کر ڈالیں گے۔

  • ایران کے مقابلے کس کا کتنا قد! ۔ کارٹون

    ایران کے مقابلے کس کا کتنا قد! ۔ کارٹون

    Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۲

    قبیلۂ آل سعود جو سرزمین حجاز کے قدرتی ذخائر پر قابض ہے اُس نے اپنے پیٹرو ڈالر امریکہ پر لٹا کر اِس سرزمین کو اسلحوں کا گودام بنا لیا ہے اور وہ اس وقت اس باطل تصور کا شکار ہے کہ وہ خریدے گئے جنگی ساز و سامان کے سہارے خطے میں کوئی مردانہ قدم اٹھا سکتا ہے۔