پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا
Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
پاکستان ۔ بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز ہوگیا اور اسی سلسلے میں بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان ۔ بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے اولین بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے۔ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان کی معروف جامعات میں داخلہ لیں گے۔
ہوائی اڈے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کا استقبال کیا۔
پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا مقصد تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اگلے بیچ کے لیے انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel