-
ٹرمپ : ایران ایک دہشت گرد قوم ہے ۔ کارٹون
Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۳چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایسے حالات میں ایرانی قوم کو دہشتگرد گردانا جب خود امریکہ آل سعودی اور آل یہود کے خونخوار دہشتگردوں کی کھل کر حمایت و دفاع کرنے میں مصروف ہے!
-
میانماری جلاد سے ایوارڈ چھین لیا گیا! ۔ کارٹون
Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۱عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں حکمراں پارٹی کی سربراہ اور اپنی ’’بظاہر انسان دوستانہ خدمات‘‘ کی خاطر ’’غلطی‘‘ سے ایوارڈ حاصل کرنے والی آنگ سان سوچی سے ''ambassador of conscience'' یعنی ’’سفیر ضمیر‘‘ نامی ایک اور ایوارڈ واپس لے لیا گیا۔یہ ایوارڈ میانمار میں مسلسل ہو رہی حقوق انسانی کی پامالی کے سبب سوچی سے چھینا گیا ہے۔
-
ہمیں بھی خاشقجی کی طرح مارا جا رہا ہے ۔ کارٹون
Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲سعودی قونصل خانے میں چند منٹ کے اندر ہونے والے ایک سعودی صحافی کے قتل نے دنیا میں سماع خراش شور و غل بپا کر دیا مگر تین سال سے یمن میں سعودی و اماراتی دہشتگردی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں مظلوم یمنی باشندے بہیمانہ طریقے سے موت کی نیند سلا دئے گئے مگر عالمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی!
-
ٹرمپ کی پریس کانفرنس ۔ کارٹون
Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۸ذرائع ابلاغ کے ساتھ ٹرمپ کی لفظی جنگ کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور انہوں نے بعض صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ٹرمپ کی عادت یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر اعتراض کرنے والے کسی بھی چینل یا صحافی کو برداشت نہیں کر پاتے!
-
یمن، آل سعود اور عالمی ادارے ۔ کارٹون!
Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۰انسانی امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارک لوکوک نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی و اماراتی جنگ کے نتیجہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ یمنی باشندے بھکمری کی زد پر ہیں اور اگر عنقریب وہاں کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ایک عظیم انسانی بحران سے یمن کو روبرو ہونا پڑے گا!
-
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں! ۔ کارٹون
Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں اور ان کا سلسلہ مختلف بہانوں سے 1979 سے اب تک جاری ہے۔سامراجی طاقتیں اس خیال خام میں ہیں کہ وہ ایران کو اپنی طاقت اور مطالبات کے آگے تسلیم ہونے پر مجبور کر سکتی ہیں مگر گزشتہ چالیس سال میں حقیقت اس کے برعکس ہی ثابت ہوئی ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں! ۔ کارٹون
Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ نے آٹھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی محدودیت سے مستثنیٰ رکھا ہے جن میں چین، ہندوستان، جنوبی کوریا اور جاپان بھی شامل ہیں!
-
تہران میں " ڈونلڈ سلمان " کے عنوان سے کارٹونوں کی نمائشگاہ کا افتتاح
Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۸تہران میں ایران کے کارٹونسٹ سید مسعود شجاعی طباطبائی کے ہنر پر مبنی " ڈونلڈ سلمان " کے عنوان سے کارٹونوں کی نمائشگاہ برپا کی گئی ہے
-
ٹرمپ کو ایرانی عوام کا کرارا جواب! ۔ کارٹون
Nov ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۵گزشتہ روز چار نومبر کو پورے ملک ایران میں لاکھوں لوگوں بالخصوص طلبا نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ مخالف ریلیاں نکالیں! واضح رہے کہ ایران میں ۴ نومبر کو سامراج مخالفت کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔۴ نومبر ۱۹۷۹ میں کچھ انقلابی طلبا نے تہران میں امریکہ کے جاسوسی اڈے (سفارتخانے) پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا اور ایران کے خلاف امریکی سازشی منصوبوں سے پردہ اٹھایا۔
-
برطانوی اخبار گارڈئن:ٹرمپ اور بن سلمان خاشقجی کے قاتل ۔ کارٹون
Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۸برطانوی اخبار ’’دا گارڈئن‘‘ نے ایک معنیٰ خیز خاکہ شائع کر کے امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی شہزادے بن سلمان کو سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل ذمہ دار ٹھہرایا۔سعودی عرب نے بالآخر عالمی دباؤ کے نتیجہ میں ۱۷ دن کے بعد ترکی میں اپنے قونصل خانے کے اندر ہوئے جمال خاشقجی کےقتل کا اعتراف کر لیا مگر سعودی عرب سے مزید پیٹرو ڈالر اینٹھنے کے لئے امریکہ کی پوری کوشش یہ ہے کہ اس ماجرے سے سعودی حکام کو بالکل الگ تھلگ ظاہر کیا جائے اور کچھ بلی کے بکرے انکی جگہ قربان کر دئے جائیں!