-
جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے والے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۷ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور ذمہ داروں کو سخت انتقامی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے
-
عراقی وزیراعظم کا پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۴عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے سپاہ قدس کے کمانڈر اورعراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کی زیادہ طلبی سے مقابلے کیلئے ایران کو مزید با عزم کر دیا ہے
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۴ایران کے صدر نے شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
-
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۷جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
-
امریکہ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تمام تر نتائج کا ذمہ دار ہے: جواد ظریف
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ایران کے وزیر خارجہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دار ہے۔
-
قاسم سلیمانی کی شہادت پر تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔
-
جنرل قاسم سلیمانی ایرانی،عراقی اور شامی عوام کے ہیرو
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۲مری لینڈ یونیورسٹی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے قبل ایک سروے رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق، انقلاب اسلامی کے مخلص و انقلابی خدمت گزار اور ولی فقیہ کے جاں بکف سپاہی، ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی، عراقی اور شامی عوام میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔
-
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہے: حزب اللہ
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۵سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
-
جنرل سلیمانی پر حملے کا ہم نے حکم دیا تھا: امریکی حکام
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی حملے میں شہید کردیئے گئے ہیں۔
-
اناللہ وانا الیہ راجعون - عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید ہوگئے
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم سپاہی اور سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے مخلص کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس امریکہ کے ناپاک ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔ خونخوار امریکہ کے ہیلی کاپٹروں نے بغداد کے حدود میں ایک دہشتگردانہ کاروائی کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی گاڑیوں پر میزائل حملہ کیا۔