جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے والے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور ذمہ داروں کو سخت انتقامی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے
ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امت اسلامیہ اور خاص طور پر عراقی عوام تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مجاہد عراقی عوام اور الحشد الشعبی کے شانہ بشانہ جنرل قاسم سلیمانی کی فداکاریوں کا بخوبی مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور اسلام کے دفاع میں ایران اور عراق کے جوانوں کا خون بارہا اور بارہا زمین پر بہا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے بیان میں کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کے جواب میں امریکا اور اسرائیل کی سرکردگی میں عالمی سامراج کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا جائے گا۔