جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کی زیادہ طلبی سے مقابلے کیلئے ایران کو مزید با عزم کر دیا ہے
ایران کے صدر نے شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
صدر حسن روحانی نے شہید قاسم سلیمانی کو اسلام کا مایہ ناز، شجاع اور بہادر کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بناتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم اور خطے کی دیگر اقوام شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ہمراہ دیگر شہیدوں کا امریکہ سے سخت انتقام لیں گی اور امریکہ کو اپنے دہشت گردانہ اقدام کا بہت بڑا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کی زیادہ طلبی سے مقابلے کیلئے ایران کو مزید با عزم بنا دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج آدھی رات کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔