Nov ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • چہلم میں پیدل جانے والے قافلوں کا عظیم الشان جلوس شعائر الہی ہے: رہبر انقلاب اسلامی

تاریخ خطاب - 16 نومبر 2016

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پیدل جانے والے قافلوں کے عظیم الشان جلوس کو شعائرالہی قراردیا ہے۔

درس خارج یا فقہا کی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پیدل چل کر جانے کی عظیم اور بامعنی روایت سنت حسنہ ہے اور بلاشبہ شعائر الہی میں سے ایک ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عشق و ایمان اورعقل و جذبات کا حسین امتزاج صرف اور صرف مکتب اہلبیت علیھم السلام کی منفرد خصوصیت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چہلم پر کربلا جانے والے زائرین کے لیے عراقی عوام کے جذبۂ خدمت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ جن لوگوں کو اس عظیم اور بامعنی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے وہ اسے غنیمت جانیں اور ہم ان کی شرکت پر رشک کرتے ہیں۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہماری بھی آرزو ہے کاش ہم بھی آپ کے ساتھ چہلم کے اس عظیم قافلے میں شریک ہوتے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام کا یہ عظیم الشان اقدام مکتب اہلبیت علیھم السلام کی نمایاں خصوصیت ہے جس میں ایمان اور سچا یقین بھی موجیں مارہا ہے اورعشق و محبت کا سمندر بھی۔

 

ٹیگس