اقرا کوئز 2025 (خواتین سے مخصوص)
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری ہے جس کی سائڈ لائن پر’’ خواتین سے مخصوص‘‘ ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا ہے۔
اس کوئز میں اقرا قرآنی مقابلے کے دوران پورے ماہ رمضان میں 14 قرآنی سوالات پوچھے جائیں گے۔ سوالات کا صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان سے پانچ خواتین کا قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کر کے انہیں فی نفر 100 یورو کا نقد انعام دیا جائے گا۔
خواتین اپنے جوابات اقرا قرآنی مقابلے کی آخری یعنی تیسویں قسط نشر ہونے سے پہلے پہلے اقرا کے واٹس ایپ نمبر 00989108994335 پر ارسال کر سکتی ہیں۔ قرعہ اندازی آخری قسط میں انجام پائے گی۔
سوال نمبر 1:
سورہ مریم کی آیات ۳۱ اور ۳۲ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی جناب عیسیٰ (ع) کو کن باتوں کا حکم دیا؟
1۔ نماز، روزہ، والدین کے ساتھ نیکی
2۔ نماز، زکات اور سلام کرنا
3۔ نماز، زکات، والدہ کے ساتھ نیکی
4۔ نماز، روزہ، زکات، انسانوں کے ساتھ مہربانی
سوال نمبر 2:
حجاب کا لفظ قرآن کریم کی کتنی آیات میں ذکر ہوا ہے اور کیا نامحرم سے پردے کے حکم کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے؟
1۔ 7 آیات میں، نہیں ہوا ہے
2۔ 13 آیات میں، ہوا ہے
3۔ 7 آیات میں، ہوا ہے مگر سب میں نہیں
4۔ 5 آیات میں، نہیں ہوا ہے
سوال نمبر 3:
سورہ احزاب کی آیت 32 میں اللہ نے ازواج النبی (ص) کو مخاطب فرما کر کیا ہدایت فرمائی ہے؟
1۔ پرہیزگار بنیں، اچھی باتیں کریں پرہیزگار بنیں
2۔ نامحرم سے زیادہ بات نہ کریں
3۔ غیروں سے نازک اور نرم لہجے میں بات نہ کریں
4۔ نامحرموں سے بات ہی نہ کریں
سوال نمبر 4:
اللہ نے خواتین میں کس کی شرم و حیا کو سراہتے ہوئے اُس کا ذکر قرآن کریم میں کیا ہے اور کس آیت میں؟
1۔ جناب مریم (ع)، سورہ مریم کی آیت 8
2۔ جناب آسیہ (ع)، سورہ قصص کی آیت 20
3۔ ازواج النبی (ص)، سورہ احزاب کی آیت 35
4۔ دختران حضرت شعیب (ع)، سورہ قصص کی آیت 25
سوال نمبر 5:
سورہ مبارکہ مومنون کی ابتدائی آیات (ایک سے 10 تک) میں صاحبان ایمان کی کتنی خصوصیات کا ذکر ہوا ہے؟
1- 8 عدد
2- 6 عدد
3- 9 عدد
4- 5 عدد
سوال نمبر 6:
اگر تمہارے لئے دنیا کی خواہشات اللہ، رسول اور جہاد فی سبیل اللہ سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر اللہ کے فیصلے کا انتظار کرو، یہ انتباہ کس آیت میں دیا گیا ہے؟
1۔ سورہ توبہ، آیت 24
2۔ سوریہ منافقین، آیت 4
3۔ سورہ مومنون، آیت 17
4۔ سورہ یونس، آیت 25
سوال نمبر7:
انسانی اور اسلامی قدر و منزلت کے لحاظ سے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ کس آیت کا مفہوم ہے؟
1. سورہ یٰس کی آیت 36
2. سورہ قصص کی آیت 9
3. سورہ ذاریات کی آیت 49
4. سورہ احزاب کی آیت 35
سوال نمبر 8:
سورۂ نساء کی آیت 7 کے پیش نظر کون سا آپشن درست ہے؟
1۔ والدین کو اختیار ہے کہ وہ لڑکا یا لڑکی، جس کو چاہیں اپنی میراث دے دیں
2۔ مرد ہو یا خاتون، اللہ نے دونوں کے لئے میراث میں حق قرار دیا ہے جس کی ادائگی لازمی ہے
3۔ میراث میں مرد کا حق بنتا ہے، مگر خاتون اگر مطالبہ کرے تو اُسے بھی دی جا سکتی ہے
4۔ بہتر ہے کہ مرد کے ساتھ ساتھ خاتون کو بھی میراث دے دی جائے
سوال نمبر9:
کس گناہ کو آگ کھانے سے تعبیر کیا گیا ہےاور کس آیت میں؟
1۔ مال یتیم کو ہڑپنا، سورۂ نساء آیت 10
2۔ رشوت لینا، سورۂ لقمان آیت 9
3۔ غیبت، سورۂ حجرات آیت 12
4۔ 1 اور 2 درست ہیں
سوال نمبر10:
اللہ تعالیٰ نے سورۂ تحریم میں کفار اور مومنین کے لئے کن خواتین کو بطور مثال پیش کیا ہے؟
1۔ ہمسر فرعون کو کفار اور ہمسر لوط کو مومنین کے لئے
2۔ ہمسر فرعون اور جناب مریم (ع) کو کفار اور جناب نوح و جناب لوط (ع) کی ازواج کو مومنین کے لئے
3۔ جناب نوح (ع) اور جناب لوط (ع) کی ازواج کو کفار اور ہمسر فرعون اور جناب مریم (ع) کو مومنین کے لئے
4۔ ہمسر فرعون اور جناب مریم (ع)، کفار اور مومنین سب کے لئے بطور مثال پیش کی گئی ہیں
سوال نمبر 11:
خطاکار بندوں کے لئے سب سے زیادہ پرامید آیت کون سی ہے؟
1۔ سورۂ زمر کی آیت 10
2۔ سورۂ ابراہیم کی آیت 31
3۔ سورۂ زمر کی آیت 53
4۔ سورۂ اعراف کی آیت 32
سوال نمبر 12:
اللہ نے کن افراد کو شیطان کا بھائی بتایا ہے اور کس آیت میں؟
1۔ فضول خرچی کرنے والوں کو، سورۂ اسرا آیت 27
2۔ دھوکہ دینے والوں کو، سورۂ نور آیت 61
3۔ وعدہ خلافی کرنے والوں کو، سورۂ احزاب آیت 18
4۔ منافقین، سورۂ حشر آیت 11
سوال نمبر13:
سورۂ روم کی آیت 21 ہمیں کیا پیغام دیتی ہے؟
1۔ میاں بیوی کا آپسی رشتہ اللہ کی ایک نشانی ہے
2۔ میاں بیوی کے درمیان الفت و محبت قائم کرنا اللہ کا کام ہے
3۔ زوجہ کو اللہ نے باعث سکون بنایا ہے
4۔ سبھی آپشن درست ہیں
سوال نمبر14:
سورۂ مائدہ کی آیت 82 کے پیش نظر صاحبان ایمان کو سب سے زیادہ کس کی دشمنی کا سامنا ہوتا ہے؟
1۔ کفار اور مشرکین
2۔ یہودی اور مشرکین
3۔ کفار اور نصاریٰ
4۔ کفار، مشرکین، صہیونی اور نصاریٰ