Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • یورپ کے لیے ایران کے تیل کی برآمدات میں اضافہ

یورپی ملکوں کے لیے ایران کے خام تیل کی برآمدات میں دس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

 دسمبردو ہزار سولہ میں ایران نے یورپ کو یومیہ سات لاکھ اڑسٹھ ہزار بیرل تیل برآمد کیا ہے جس میں نومبر کے مقابلے میں دس فی صد اضافہ ہونے کی نشاندھی ہوتی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار سولہ کے دوران ترکی اور اٹلی کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات، ایک لاکھ نوے ہزار بیرل یومیہ جبکہ اسپین اور یونان کے لیے اٹھانوے ہزار بیرل یومیہ رہی۔
پابندیوں کے باعث پورپ کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات، رک گئی تھی جو ایٹمی معاہدے کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
درایں اثنا دو بڑے آئیل ٹینکر کے حامل بحری جہاز، بیس لاکھ بیرل خام تیل لے کر ہالینڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔
مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آئیل ٹینکروں کی روانگی سے پتہ چلتا ہے کہ ایران، عالمی منڈی میں پابندیوں سے پہلی والی پوزیشن، تیزی سے بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے کہا کہ ایران کی خام تیل کی پیداوار، انتالیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

 

ٹیگس