Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • آٹوموبائل انڈسٹری سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس

آٹوموبائل انڈسٹری سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس تہران میں شروع ہو گئی۔

برانڈ کے معیار کو بلند کرنے میں سیلز اور آفٹر سیلز سروس کی اہمیت، صارفین کی رضامندی نیز سیلز اور آفٹر سیلز سروس کے کامیاب نمونے، ایسے موضوعات ہیں کہ جن پر اس عالمی کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اس دو روزہ نمائش میں سیٹرون، اسکانیا اور رینو سمیت یورپی اور ایشیائی کارساز کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ، ترکی کی انجمن فاضل پرزہ جات کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور فرانس کی، فاضل پرزہ جات بنانے والوں کی تنطیم کے ڈائریکٹر بورڈ آف گورنر بھی شرکت کر رہے ہیں۔
جرمنی، اسپین، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور چین کی کمپنیاں بھی آٹوموبائل انڈسٹریز کی اس کانفرنس میں شریک ہیں۔
اس کانفرنس کے موقع پر آٹوموبائل ماہرین کی چھے نشستیں، نو ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے جبکہ فاضل پرزہ جات بنانے والی ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہو گا۔

 

ٹیگس