انصاراللہ ایران سے میزائل حاصل کر رہا ہے: امریکہ و برطانیہ کا نیا دعویٰ
امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ایرانی میزائلی بھیجے جانے کے دعوے کودہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: بحران یمن کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ و برطانیہ نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ اپنے میزائل ایران سے حاصل کررہا ہے اور اقوام متحدہ کواس میں مداخلت کرنی چاہئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکہ کے اس دعوے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران، اس بے بنیاد دعوے کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ان الزامات کو ایسا بہانہ قرار دیتا ہے جسے امریکہ یمن میں اپنی جارحیت اور غیرقانونی اقدامات کا جواز پیش کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
چین اور روس نے ان امریکی الزامات کے جواب میں تاکید کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ، انصاراللہ کی میزائلی سائٹوں پر باربار حملے کررہے ہيں ۔
یمن کی فوج غزہ پٹی میں فلسطینی استقامت کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنا رہی ہے۔