یمن کی اصلی جنگ کس کے ساتھ ہے اور وہ کس کا مقابلہ کر رہا ہے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432343-یمن_کی_اصلی_جنگ_کس_کے_ساتھ_ہے_اور_وہ_کس_کا_مقابلہ_کر_رہا_ہے
یمن کے رہنما نے کہا ہے کہ یمن، صیہونی حکومت کے ساتھ اصلی جنگ لڑ رہا ہے اور امریکہ و برطانیہ کا مقابلہ کر رہا ہے جنھوں نے یمن کے خلاف جارحیت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن کی اصلی جنگ کس کے ساتھ ہے اور وہ کس کا مقابلہ کر رہا ہے؟

یمن کے رہنما نے کہا ہے کہ یمن، صیہونی حکومت کے ساتھ اصلی جنگ لڑ رہا ہے اور امریکہ و برطانیہ کا مقابلہ کر رہا ہے جنھوں نے یمن کے خلاف جارحیت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے عوامی رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے بیان میں یمنی قوم ، مسلمہ امہ ، ملت فلسطین اور غزہ کے مجاہدین کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و برطانیہ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کی حمایت میں یمن پر حملہ کیا ہے۔

انھوں نے فلسطین ، ملت کا مرکزی مسئلہ کے زیرعنوان صنعا میں منعقدہ دوسری کانفرنس کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

یمن کی فوج ،گذشتہ کئی مہینوں سے غزہ پٹی میں استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور باب المندب سے گذر کر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔