Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • چابہار فری ٹریڈ زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

ایران کا صوبے سیستان بلوچستان، افغانستان اور چابہار کی بندرگاہ کے درمیان پل کی حثیت رکھتا ہے۔

یہ بات چابہار فری ٹریڈ زون کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے بعد چابہار کی بندرگاہ، صوبہ سیستان و بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
عبدالرحیم کردی نے مختلف صنعتوں کے قیام کو علاقےمیں  پائیدار ترقی اور روزگار میں اضافے کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چابہار فری ٹریڈ زون میں پیداوار اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے ایک سو بہتر منصوبوں میں سے ایک سو پانچ منصوبے مکمل ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے چابہار کے بین الاقوامی ایئرپورٹ، شہید بہشتی بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل، صنعتوں اور فشریز کے قیام، سیاحتی اور زرعی سرگرمیوں کے آغاز کو علاقے کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔