Jul ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران گندم کی پیداوار میں خود کفیل

اسلامی جمہوریہ ایران رواں سال میں گندم درآمد نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی تجارتی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی ایران بیرونی ممالک سے گندم برآمد نہیں کرے گا.

تہران میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہوگیا ہے اور ملک میں پیدا ہونے والا گندم عوام کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے.

انہوں نے ملک میں چینی کی پیداوارمیں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں کہا کہ حکومت نے ملک میں کافی مقدار میں چینی پیدا کی ہے جو گذشتہ 125 سالوں میں ایک شاندار ریکارڈ ہے.

ایران کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود سرکاری اور نجی کمپنیاں عوام کی ضروریات  پورا کرنے کے لئے دن رات محنت کررہی ہیں.

 

ٹیگس