Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • چین اور امریکا کی تجارتی جنگ دنیا کے لیے خطرناک

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ سے دنیا میں غربت میں اضافہ ہوگا اوریہ دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مانیٹرنگ فنڈ نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور چین کے مابین معاشی جنگ یوں ہی جاری رہی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگاتے رہے تو اس سے غربت میں ہولناک اضافہ ہوجائے گا اور یہ دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے معیشت کی عالمی ترقی کے حوالے سے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ سال معیشت کی عالمی ترقی کم تر سطح پر 3.7 فیصد تک رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں چین سے معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا جس کے ردعمل پر چین نے بھی امریکی اشیاء پر ٹیکس کی شرح کو بڑھادیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

ٹیگس