Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں بے اثر، ترکی ایران سے تیل خریدتا رہے گا

گذشتہ دومہینوں کے دوران ترکی کی ایرانی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ترک اخبارآیدینلیک کے مطابق، ترکی کی توپراش انرجی کمپنی جو ایران سے تیل خریدنے والی واحد کمپنی ہے، نے اگست کے مہینے میں ایران سے 97 ہزار بیرل خام تیل اور ستمبر میں ایک لاکھ 33 ہزار بیرل تیل درآمد کیا ہے.

ترک کمپنی ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھنے کے لئے امریکی پابندیوں سے چھوٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی کی توانائی اتھارٹی کے مطابق ترکی نے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں اپنی 55 فیصد خام تیل کی ضروریات کو ایران کے ذریعے پورا کیا ہے۔

 

ٹیگس