Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں آٹو پارٹس کی سالانہ بین الاقوامی نمائش شروع

آٹو پارٹس انڈسٹریز سے متعلق تیرھویں بین الاقوامی نمائش پیر سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

آٹو پارٹس کی تیرھویں نمائش میں پانج سو دس ملکی  اور گیارہ ممالک کی ایک سو نوے کمپنیاں شریک ہیں جن میں فرانس، یونان، ترکی، چین، تائیوان، جنوبی کوریا، ہندوستان ، اٹلی، پولینڈ، ملائیشیا اور رومانیہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ایران کے محکمہ صنعتی ترقی اور تعمیرنو کے سربراہ محمد خضرایی قہرمانی  نے کہا کہ اس نمائش میں غیرملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں بے اثر ہیں.
پیر سے  تہران میں شروع ہونے والی آٹوپارٹس کی یہ بین الاقوامی نمائش پندرہ نومبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس