Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران و عراق کی سرحد

سومار سرحدی بازار کو دوبارہ کھولنے کی تقریب میں عراقی عہدیداروں، سومار کسٹم اور بازار کے مینجرز بھی شریک تھے۔

تقریبا 4 مہینے کی بندش کے بعد ایران وعراق کی سرحد "سومار" کھول دی گئی۔ عراقی کسٹم کے چیف "کاظم العقابی" نے کل بروز منگل عراقی حکام کو سومار سرحد کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا اور اس سرحد کو دوبارہ کھولنے کی تقریب میں دیالہ کے صوبائی گورنر جنرل مثنی تمیمی اور علاقہ بلدوز کے گورنرمحمد معروف نے بھی شرکت کی۔

العقابی نے سومار سرحد کی تقریب کی سائڈ لائن میں منعقدہ ایک اجلاس میں دونوں فریقین کی جانب سے مصنوعات کے لین دین سے متعلق نیکی نیتی سے پیش آنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ایران کے شمال مغربی صوبے کرمانشاہ کے علاقے مغربی گیلان کے گورنر نے سومار سرحد کو ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران صوبہ کرمانشاہ سے عراق کیلئے ایرانی برآمدات کا 48 فیصد سومار سرحد سے انجام پایا ہے۔

 واضح رہے کہ سومار کی سرحد تقریبا 40 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس کے انفراسٹرکچر کی توسیع کے ساتھ بہت جلد اس میں تجارتی گیٹ اور کسٹم کا قیام بھی عمل میں آئےگا۔

 

ٹیگس