Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فروٹ جوس کی شہرت

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ھمسایہ ممالک کو 48 ہزار ٹن فروٹ جوس برآمد کیا گیا ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایرانی جوس اور کنسٹریٹ کی صنعت نے پچھلے 4 مہینوں کے دوران، مختلف ممالک کو 48 ہزار ٹن سے زائد فروٹ جوس کی برآمدات کی ہیں جن کی مالیت  38 ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوس کی برآمدات میں پھلوں کے رس کے آمیزے، سبزیوں کے آمیزے، پھلوں کے عرق، پھلوں کے رس، نارنگی، انگور، انگور کا رس، سیب کا رس اور انناس کا رس شامل ہیں۔

سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایران 35 ممالک بشمول جرمنی، پاکستان، افغانستان، مالدیپ، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، ترکی، نیوزی لینڈ، روس، ناروے اور کویت کو فروٹ جوس برآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور افغانستان ایرانی فروٹ جوس کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں۔

ٹیگس