جنگ کی صورت میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا: ایڈمرل سیاری
ایران کے ایک اعلی فوجی عہدیدار ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور جنگ کی صورت میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور زمین، فضا اور سمندر سمیت تمام خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے خطے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی طرف سے پیدا کردہ ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انیس سو اسی سے ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے تباہ کن جنگی بحری جہازوں کی ڈپلومیسی کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ہمیں ڈرا سکیں لیکن ہم دشمن کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ جارحانہ اقدام کی صورت میں اسے شدید نقصان اٹھانا پڑے گا لہذا وہ ایسی غلطی نہیں دہرائے گا۔