Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر مرمو کے خطاب سے آج شروع ہوگیا

ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے آج شروع ہوگیا۔ بجٹ اجلاس کا آغاز پارلمینٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب سے ہوا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی سروے آف انڈیا 29 جنوری کو پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد یکم فروری کو مرکزی بجٹ 2026-27 پیش کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس 65 دن تک جاری رہے گا جس میں 30 نشستیں ہوں گی اور 2 اپریل کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔ دونوں ایوان 13 فروری کو بند ہو جائیں گے اور 9 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے تاکہ قائمہ کمیٹیوں کو مختلف وزارتوں اور محکموں سے گرانٹس کے مطالبات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ "سال 2026 کے ساتھ ہمارا ملک اس صدی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے لیے اس صدی کے پہلے 25 سال کا اختتام بہت سی کامیابیوں، قابل فخر کامیابیوں اور غیر معمولی تجربات سے بھرا ہوا ہے۔ پچھلے 11- 10  سال میں ہندوستان نے ہر شعبے میں اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ یہ سال ہندوستان کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔"

 

ٹیگس