ایران؛ علمائے اہل سنت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف دھمکی کی شدید مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے چھے سو علمائے اہل سنت نے رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے ۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علمائے اہل سنت کے ایک گروہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خلاف دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات میں برائی سے بچنے کا واحد راستہ دشمنوں کے خلاف ثابت قدم رہنا اور متحد ہونا ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ آج کفار کے خلاف امت اسلامیہ کے اتحاد کی ضرورت ناگزیر ہے۔ دنیا کے ماضی کے واقعات کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کے دیرینہ دشمن اپنی پوری قوت اور طاقت کے ساتھ سامنے آ چکے ہیں اور دنیا میں اسلامی حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بیان میں مزید آیا ہے کہ ایران نے ایک بہادر، بابصیرت اور آگاہ قیادت کی برکت سے ہمیشہ مختلف واقعات اور آزمائشوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے علاوہ ہمارا وجود نہ ہوتا۔
ہم سب ایسی قیادت کے وجود پر خداوندعالم کے شکر گزار ہیں۔ ہم صوبہ سیستان و بلوچستان کے تمام اہل سنت علماء و مشائخ رہبر انقلاب اسلامی کو دھمکانے کے لئے اس جرائم پیشہ گروہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ آپ کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔